جمعہ, جولائی 11, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

وادی میں جراحی کے ذریعے زچگی کا بڑھتا رجحان

ہر سال ۷۰فیصد بچوں کی پیدائش جراحی سے ہو جاتی ہے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-01-07
in مقامی خبریں
A A
مردہ قرار دی گئی نوزائیدہ بچی تدفین کے ایک گھنٹہ بعد زندہ پائی گئی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

کپواڑہ میں حزب کمانڈر کی جائیداد قرق:پولیس

سری نگر: لاکھوں رویے مالیت کی غیر منقولہ جائیداد ضبط:پولیس

سرینگر//
دور جدید میں جہاں میڈیکل سائنس میں انقلابی تبدیلیاں دیکھنے کو مل رہی ہیں‘وہیں اس انقلابی پیش رفت کے بیچ ایسا رجحان بھی دیکھنے کو مل رہا ہے، جس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی ہے وہ ہے آپریشن کے ذریعے ہونی والی زچگی۔
گزشتہ کئی برس کے دوران ملک بھر کے ساتھ ساتھ وادی کشمیر میں بھی قدرتی طریقے سے زچگی کی شرح میں نمایاں کمی ہوئی ہے، جبکہ آپریشن کے ذریعے ہونی والی زچگی میں تیزی سے اضافہ دیکھا جارہا ہے۔
آج کل ولادت کے جتنے بھی کیسز ہورہے ہیں وہ زیادہ تر آپریشن سے ہی عمل میں لائے جارہے ہیں۔اگرچہ یہ بڑھتا رجحان سرکاری اہسپتالوں میں کچھ حد تک کم نظر آرہا ہے، لیکن اکثر نجی نرسنگ ہومز میں بنا آپریشن کے زچگی ممکن ہی نہیں ہوپاتی ہے۔
وادی کشمیر میں ہر سال ۷۰فیصد بچوں کی پیدائش جراحی سے کی جاتی ہے،جن میں نجی اہسپتالوں میں زچگی کی یہ شرح۱۰۰ فیصد ہے جبکہ سرکاری اہسپتالوں میں یہ شرح ۵۰ فیصد ہے۔
۲۰۲۳ میں وادی کشمیر کے سب سے بڑے امراض خواتین کے اہسپتال لل دید میں۲۲ ہزار۶۹۷ خواتین نے بچوں کو جنم دیا،جن میں۱۵ہزار۹۵۱کو سرجری کے عمل میں لائی گئی جبکہ۶ ہزار۷۴۶ خواتین نے قدرتی طریقے سے بچوں کو جنم دیا۔اس طرح اہسپتال میں جراحی کے ذریعے بچوں کو جنم دینے والی خواتین کی شرح۷۰ فیصد رہی۔
اعداد و شمار کے مطابق کے مطابق وادی کشمیر کے مختلف سرکاری اہسپتالوں میں ۲۰۲۳کے دوران۶۷ہزار سے زائد خواتین نے بچوں کو جنم دیا،جن میں مجموعی طور پر۳۸ ہزار سے زیادہ خواتین کی سرجری انجام دی گئی اور۲۶ہزار خواتین نے قدرتی عمل سے بچوں کو جنم دیا۔
سکمز صورہ کے شعبہ امراض خواتین میں سال۲۰۲۳ میں ۶۰ہزار سے زائد خواتین کا علاج و معالجہ کیا گیا اور مجموعی طور پر۴ہزار۴سو ۵۸خواتین نے بچوں کو جنم دیا۔جن میں۳۶۲۳حاملہ خواتین کی جراجی عمل میں لائی گئی، جبکہ۸۳۵خواتین قدرتی عمل سے بچوں کو جنم دیا۔
ادھر اس حوالے سے ضلع ہسپتالوں اور سب ضلع اہسپتالوں کے اعداد و شمار بھی چونکا دینے والے ہیں۔مذکورہ اہسپتالوں میں۵۰فیصد سرجریز کی گئی ہیں۔محکمے صحت کے مطابق کشمیر صوبے کے ۱۰؍ اضلاع میں سال ۲۰۲۳کے دوران ۴۰ ہزار سے زائد خواتین نے بچوں کو جنم دیا جس میں۵۰ فیصد سے زائد خواتین کی جراحی عمل میں لائی گئی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’انڈیا بلاک میں لوک سبھا نشستوں کی تقسیم پر بہت جلد فیصلہ لیا جائے گا‘

Next Post

موسم خشک: رات کے درجہ حرارت میں مزید گراوٹ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ہمہامہ معاملہ: فوجی جوان مقامی لڑکیوں کو جانتے نہیں تھے : پولیس
مقامی خبریں

کپواڑہ میں حزب کمانڈر کی جائیداد قرق:پولیس

2025-07-10
کولگام میں سابق فوجی کی ہلاکت‘500گرفتار
مقامی خبریں

سری نگر: لاکھوں رویے مالیت کی غیر منقولہ جائیداد ضبط:پولیس

2025-07-10
ایس ایس بی بھرتی گھوٹالہ:پنچایت اکاؤنٹ اسسٹنٹ کا پرچہ بھی لیک ہونے کا انکشاف، او ایم آر شیٹس بھی تبدیل
مقامی خبریں

جعلی سیفائر ریکیٹ کا پردہ فاش۔حیدرآباد کے شخص کو۶۲لاکھ روپے واپس

2025-07-10
630 عازمین حج کا پہلاقافلہ آج 2 پروازوں میں سرینگر پہنچ رہا ہے
مقامی خبریں

حج ۲۰۲۶: حکومت نے درخواستوں کا عمل شروع کردیا ‘۳۱ جولائی آخری تاریخ

2025-07-09
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
مقامی خبریں

بارہمولہ میں قبرستان میں کھدائی ٹھیکیدار‘ جے سی بی ڈرائیور گرفتار:پولیس

2025-07-09
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
مقامی خبریں

جموں میں کئی’ غیر قانونی‘ ڈھانچے منہدم‘تین مویشی ’سمگلر ‘گرفتار

2025-07-06
مقامی خبریں

محرم کے جلوس کے دوران بدامنی پھیلانے کی کوشش پر مقدمہ درج

2025-07-06
کولگام میں سابق فوجی کی ہلاکت‘500گرفتار
مقامی خبریں

سرینگر میں یو اے پی اے کے تحت غیر منقولہ جائیداد ضبط:پولیس

2025-07-06
Next Post
کشمیر میں سردی کے زور میں بتدریج اضافہ

موسم خشک: رات کے درجہ حرارت میں مزید گراوٹ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.