جموں//
جموں کشمیر میں جاری سردیوں کے پیش نظر جموں کے گرمائی زون کے اسکولوں میں سرمائی تعطیلات میں مزید توسیع کی گئی ہے ۔
حکام کے مطابق تعطیلات کی توسیع سے متعلق حکمنامے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف تحت قانون کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ڈائریکٹوریٹ آف سکول ایجوکیشن جموں کی طرف سے جاری حکمنامے میں کہا گیا ہے’’جموں کے گرمائی زون میں آنے والے سکولوں کیلئے دفتر کے ایک آرڈکے تحت اعلان شدہ سرمائی تعطیلات میں نا ساز گار موسمی صورتحال کے پیش نظر۶جنوری۲۰۲۴تک مزید توسیع کی جا رہی ہے ‘‘۔
حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ سکولوں کے سربراہوں کی طرف سے اس سلسلے میں کی جانے والی کسی بھی کوتاہی کے خلاف تحت قانون کارروائی کی جائے گی۔