سرینگر//
منشیات کے خلاف جنگ کو جاری رکھتے ہوئے پولیس نے بارہمولہ کے پلہالن علاقے میں ایک منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے نشہ آور مواد بر آمد کیا ہے ۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ پلہالن پولیس چوکی کی ایک پارٹی نے حیدر باغ علاقے میں ایک ناکے کے دوران ایک شخص کو روکا۔انہوں نے کہا کہ تلاشی کے دوران اس کی تحویل سے۸کلو بھنگ پائوڈر جیسا مواد بر آمد کیا گیا۔
بیان میں منشیات فروش کی شناخت مشتاق احمد ڈار ولد محمد یوسف ڈار ساکن یادی پورہ پٹن کے بطور کی گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ مذکورہ منشیات فروش کو گرفتار کرکے پولیس اسٹیشن پٹن میں بند رکھا گیا ہے ۔
پولیس نے اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن پٹن میں ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے ۔
قابل ذکر ہے کہ بارہمولہ پولیس نے منشیات کے خلاف وسیع پیمانے پر جنگ کو جاری رکھتے ہوئے سال ۲۰۲۳کے اختتام تک این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت۲۶۴مقدمے درج کرکے۴۶۴منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ہے ۔