سرینگر//
جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع کے ہدیگام علاقے میں ایک مختصر فائرنگ کے تبادلے کے بعد ملی ٹینٹ ممکنہ طور طور اندھیرے کا فائدہ اٹھانے کے بعد فرار ہونے میںکامیاب ہوئے ہیں تاہم فورسز نے وسیع علاقے کو سیل کر کے یہاں تلاشی آپریشن جاری رکھا ہے جہاں طرفین کے درمیان آمنا سامنا نہیں ہوا ہے ۔
ہدیگاکولگام میں بدھ کی شام فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان ایک مسلح تصام آرائی شروع ہوئی تاہم ابتدائی فائرنگ کے بعد یہاں علاقے میں سناٹاچھایا تاہم فورسز نے علاقے میں مزید کمک کو طلب کر کے علاقے کو سخت محاصرے میں لیا جو صبح جاری رہا ہے اس دورام اندھیرے کے باعث آپریشن رات بھر معطل رہا۔
صبح کی پہلی روشنی آتے ہی سرچ آپریشن دوبارہ شروع کر دیا گیا۔ افسر نے بتایا کہ تلاشی کے دوران، انکاؤنٹر کے مقام پر کوئی دہشت گرد نہیں ملا۔افسر نے مزید کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ دہشت گرد اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فائرنگ کے ابتدائی تبادلے کے دوران فرار ہو گئے ہوں گیا۔
ایسا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے اس سے قبل بدھ کو پولیس اور فوج کی ایک مشترکہ ٹیم نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا۔جیسے ہی فورسز کی مشترکہ ٹیم نے مشتبہ مقام کی طرف بڑھ گئی‘ چھپے ہوئے دہشت گردوں نے مشترکہ ٹیم پر فائرنگ کردی، جس پر جوابی کارروائی کی گئی، جس سے فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوگیا۔
اس دوران علاقے میں کسی جمعرات کی صبح تک نہ ہی طرفین کے درمیان گولیوں کا تبادلہ ہوا ہے اور ناہی کوئی قابل اعتراض چیز یہاں سے برآمد ہوا ہے۔