منگل, مئی 13, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

لون اوربخاری کی تازہ تازہ یاری

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2024-01-03
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ڈونالڈ ٹرمپ !

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

تو صاحب اس نئے سال کی ایک خبر …بالکل ایک نئی خبر ہے… تازہ خبر ہے اور… اور وہ یہ ہے کہ پیپلز کانفرنس کے سجاد لون اور اپنی پارٹی کے الطاف بخاری صاحب کی ایک دو ملاقاتیں ہوئی ہیں… باتیں ہو ئی ہیں… کچھ باتیں دہلی کے کہنے پر… معاف کیجئے گا ہمارے کہنے کا مطلب ہے کہ کچھ باتیں دہلی میں ہوئی ہیں اور کچھ ایک سرینگر میں ہوئیں… یہ باتیں‘یہ ملاقاتیںکشمیر میں الیکشن… لوک سبھا الیکشن کے حوالے سے ہوئی ہیں… کہ کچھ ایک ماہ بعد لوک سبھا کے الیکشن ہونے والے ہیں… سننے میں آرہا ہے کہ دونوں حضرات… یعنی الطاف صاحب اور سجاد لون صاحب بھی اپنے مشترکہ ’دشمن‘ کیخلاف لڑنا چاہتے ہیں… ایک ہو کر ایک ساتھ لڑنا چاہتے ہیںتاکہ یہ منہ اور مسور کی دال کے مصدق اس مشترکہ ’دشمن‘ کو ہرا سکیں ۔ خیال اچھا اور … اور ارادہ بھی نیک ہی ہوگا… لیکن نیت نیک ہے یا نہیں وہ ہم نہیں جانتے ہیں اور… اور بالکل بھی نہیں جانتے ہیں… اور اس لئے نہیں جانتے ہیں کیونکہ ابھی ان تازہ تازہ ملاقاتوں میں ہوئی باتوں کے بارے میں کچھ زیادہ باتیں سامنے نہیں آئی ہیں… سوائے اس ایک بات کے کہ … کہ مسئلہ… ایک انار اور دو بیمار کا ہے…سجاد لون کی جماعت شمالی کشمیر کے ایک ضلع … ضلع کپوارہ کے ایک آدھ حلقوں تک محدود ہے… اور الطاف بخاری صاحب سیاسی اور انتخابی طور پر کہاں کھڑے ہیں اور کہاں نہیں ‘ ہم نہیں جانتے ہیں اور… اور اس لئے نہیں جانتے ہیں کہ… کہ ابھی انہوں نے امتحان نہیں دیا ہے… لیکن کہنے والوں کاکہنا ہے کہ بخاری صاحب بھی شمالی کشمیر سے ہی الیکشن لڑنا چاہتے ہیں… یعنی جہاں سے سجاد لون لڑنے کی خواہش رکھتے ہیں… لیکن گھبرائیے نہیں کہ … کہ دونوں دہلی کی آشیرواد… معاف کیجئے ہمارے کہنے کا مطلب ہے کہ آپ کی آشیرواد سے دونوں ما شاء اللہ اتنے اہل اور ذہین ہیں کہ وہ اس مسئلہ کا کوئی نہ کوئی حل نکال ہی لیں گے … کہ… کہ دونوں جانتے ہیں کہ اگر یہ مل کر بھی لڑتے ہیں تو بھی ان کا مشترکہ ’دشمن‘ ان پر بھاری ہی نہیں بلکہ بہت بھاری ہے … اتنا بھاری کہ اگر انہوں نے الگ الگ الیکشن لڑا تو بے چاروں کی کبھی لوک سبھا اور نہ جموں کشمیر کی اسمبلی میں جانے کی باری آئیگی …اور یہی ان دونوں اور ان کے اس نئے نئے اتحاد کی مجبوری… پھر معاف کیجئے گا ‘ ہمارا مطلب ہے کہ حقیقت بھی ہے ۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

امت شاہ کی جموں و کشمیر پر اعلی سطحی سیکورٹی جائزہ اجلاس کی صدارت

Next Post

بجلی بحران کی آڑمیں کردارکشی 

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ڈونالڈ ٹرمپ !

2025-05-13
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

2025-05-10
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آپریشن سندور!

2025-05-08
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

2025-05-06
سچ تو یہ ہے

شرماجی قائد ثانی سے خوش… لیکن!

2025-05-04
سچ تو یہ ہے

پاکستانی میڈیا: کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی !

2025-05-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

واضح جھکاؤ

2025-05-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

یہ بھی تو خود کشی ہی ہے !

2025-04-30
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

بجلی بحران کی آڑمیں کردارکشی 

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.