ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

آرٹیکل۳۷۰ کی منسوخی پر قانون کے مطابق فیصلہ کیا گیا ہے:سی جے آئی چندر چوڑ

’’مجھے نہیں لگتا کہ میرے لیے یہ مناسب ہوگا کہ میں اس فیصلہ پر تنقید کا جواب دوں یا اپنے فیصلے کا دفاع کروں‘‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-01-02
in مقامی خبریں
A A
جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ ملک کے۵۰ویں چیف جسٹس مقرر

New Delhi, Sep 06 (ANI): Chief Justice of India (CJI) Justice Uday Umesh Lalit, Supreme Court of India Judges, Justice DY Chandrachud, and Justice Sanjay Kishan Kaul during the inauguration of the Centre for Citizen Services of National Legal Service Authority, at Jaisalmer House, in New Delhi on Tuesday. (ANI Photo)

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہائی کورٹ کی ڈل جھیل میں موٹر بوٹس چلانے پر پابندی

گیانیش کمار کو استعفیٰ دینا ہوگا: نائب وزیر اعلیٰ چودھری

نئی دہلی//
چیف جسٹس آف انڈیا ‘ڈی وائی چندرچوڑ نے جموں و کشمیر کو خصوصی درجہ دینے والے آئین کے آرٹیکل۳۷۰ کی منسوخی کو برقرار رکھنے کے سپریم کورٹ کے متفقہ فیصلے پر تنازعہ کو مزید ہوا دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ جج کسی معاملے کا فیصلہ آئین اور قانون کے مطابق کرتے ہیں۔
پی ٹی آئی کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں سی جے آئی نے آرٹیکل ۳۷۰ پر سپریم کورٹ کے فیصلے اور اس کی تنقید کے بارے میں کہا کہ جج اپنے فیصلے کے ذریعے اپنے ذہن کی بات کرتے ہیں جو اعلان کے بعد عوامی ملکیت بن جاتا ہے اور آزاد معاشرے میں لوگ ہمیشہ اس کے بارے میں اپنی رائے دے سکتے ہیں۔
چیف جسٹس آف انڈیا نے کہا کہ جہاں تک ہمارا تعلق ہے ہم آئین اور قانون کے مطابق فیصلہ کرتے ہیں۔ ’’مجھے نہیں لگتا کہ میرے لیے یہ مناسب ہوگا کہ میں تنقید کا جواب دوں یا اپنے فیصلے کا دفاع کروں۔ ہم نے اپنے فیصلے میں جو کچھ کہا ہے اس کی عکاسی دستخط شدہ فیصلے میں موجود وجہ سے ہوتی ہے اور مجھے اسے اسی پر چھوڑدینا چاہئے‘‘۔
جسٹس چندر چوڑ نے ہم جنس پرستوں کی شادی کو قانونی حیثیت دینے سے انکار کرنے والے پانچ ججوں کی آئینی بنچ کے فیصلے کے بارے میں بھی کھل کر بات کی اور کہا کہ کسی معاملے کا نتیجہ کبھی بھی کسی جج کا ذاتی نہیں ہوتا ہے۔
تاہم ہندوستان کے ۵۰ ویں چیف جسٹس نے اس بات کو تسلیم کیا کہ ہم جنس پرست جوڑوں نے اپنے حقوق کے حصول کے لئے ’طویل اور سخت لڑائی‘ لڑی ہے۔
۱۷؍اکتوبر کو سپریم کورٹ کے پانچ ججوں کی بنچ نے ہم جنس پرستوں کی شادی کو قانونی طور پر تسلیم کرنے سے انکار کر دیا تھا لیکن ہم جنس پرستوں کیلئے مساوی حقوق اور ان کے تحفظ کو تسلیم کیا تھا۔
چیف جسٹس آف انڈیا نے کہا’’ایک بار جب آپ کسی کیس کا فیصلہ کرتے ہیں تو آپ خود کو نتائج سے دور کر لیتے ہیں۔ ایک جج کی حیثیت سے نتائج ہمارے لئے کبھی بھی ذاتی نہیں ہوتے ہیں۔ مجھے کبھی کوئی پچھتاوا نہیں ہے۔جی ہاں، میں کئی معاملوں میں اکثریت میں رہا ہوں اور کئی معاملوں میں اقلیت میں رہا ہوں۔ لیکن ایک جج کی زندگی کا اہم حصہ یہ ہے کہ کبھی بھی اپنے آپ کو کسی مقصد کے ساتھ منسلک نہ کریں۔ ایک کیس کا فیصلہ کرنے کے بعد، میں اسے اسی پر چھوڑ دیتا ہوں‘‘۔
چیف جسٹس آف انڈیا نے اعلیٰ عدلیہ میں ججوں کی تقرری کے کولیجیئم نظام کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ زیادہ شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔
جسٹس چندر چوڑ نے کہا کہ اس عمل پر تنقید کرنا بہت آسان ہے لیکن کولیجئم کی جانب سے ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے کہ جج کی تقرری سے پہلے مشاورت کے مناسب طریقہ کار پر عمل کیا جائے۔
چیف جسٹس آف انڈیانے کہا’’یہ کہنا کہ کولیجئم سسٹم میں شفافیت کا فقدان ہے، صحیح نہیں ہوگا۔ ہم نے اس بات کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کیے ہیں کہ زیادہ سے زیادہ شفافیت برقرار رہے۔ فیصلہ سازی کے عمل میں معروضیت کا احساس برقرار رکھا جاتا ہے۔ لیکن مجھے بھی کچھ شیئر کرنا ہوگا اور یہ میری تنبیہ ہے۔ جب ہم سپریم کورٹ میں ججوں کی تقرری پر غور کرتے ہیں، تو ہم ہائی کورٹ کے موجودہ ججوں کے کیریئر سے نمٹ رہے ہیں‘‘۔
جسٹس چندر چوڑ کاکہنا تھا’’اس لئے کولیجئم کے اندر ہونے والی بات چیت کو مختلف وجوہات کی بنا پر عوامی دائرے میں پیش نہیں کیا جاسکتا ہے۔ ہماری بہت سی بات چیت ان ججوں کی پرائیویسی پر ہے جو سپریم کورٹ میں تقرری کے لئے زیر غور ہیں۔ یہ بات چیت، اگر انہیں ایک آزاد اور واضح ماحول میں ہونا ہے، تو ویڈیو ریکارڈنگ یا دستاویزات کا موضوع نہیں ہوسکتا ہے۔ وہ نظام نہیں ہے جسے ہندوستانی آئین نے اپنایا ہے‘‘۔
چیف جسٹس نے کہا کہ متنوع سماج کو دھیان میں رکھتے ہوئے یہ بھی ضروری ہے کہ ہم اپنے فیصلہ سازی کے عمل پر بھروسہ کرنا سیکھیں۔انہوں نے کہا کہ اس عمل پر تنقید کرنا بہت آسان ہے لیکن اب جب میں کئی سالوں سے اس عمل کا حصہ ہوں تو میں آپ کے ساتھ شیئر کر سکتا ہوں کہ ہمارے ججوں کی طرف سے ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے کہ جج کی تقرری سے پہلے مشاورت کا مناسب عمل یقینی بنایا جائے۔
چیف جسٹس چندرچوڑ نے کہا کہ چیف جسٹس آف انڈیا کی حیثیت سے وہ آئین اور سپریم کورٹ کے ذریعہ مقرر کردہ قانون کے پابند ہیں۔
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کووڈ کیسوں میں اضافہ:لہیہ میں عوامی مقامات پر ماسک پہننا لازمی قرار

Next Post

فوج کو مزید قریب۵۰جدید بلٹ پروف گاڑیاں فراہم

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کشمیر میں فروری کی ریکارڈ توڑ گرمی
اہم ترین

ہائی کورٹ کی ڈل جھیل میں موٹر بوٹس چلانے پر پابندی

2026-10-16
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
مقامی خبریں

گیانیش کمار کو استعفیٰ دینا ہوگا: نائب وزیر اعلیٰ چودھری

2026-10-15
ٹی ای ٹی سے متعلق سپریم کورٹ  میں نظرثانی درخواست دائر: ایتو
اہم ترین

’نجی تعلیمی ادارے مخصوص کتاب فروش سے کتابیں خریدنے کی ہدایت نہیں دے سکتا‘

2026-10-15
سوشل میڈیا پر سرکارکی تنقید
اہم ترین

حکومت نے بلدیاتی اداروں کے عارضی ملازمین  کی مستقلی کے لیے قواعد اپنائے

2026-10-15
بالائی علاقوں میں برفباری‘سونمرگ لداخ شاہراہ عارضی طور بن
اہم ترین

وادی کے بالائی علاقوں  میں تازہ برف باری  میدانی علاقوں میں بارش

2026-10-14
جنتر منتر پر احتجاج :’اجازت کے منتظر ہیں‘
اہم ترین

وزیر اعلیٰ کی امتحانات سے آگے بڑھ کر مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیمی نظام کی وکالت

2026-10-11
پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے   قریب پانچ بارودی سرنگیں برآمد
اہم ترین

سوپور کے جنگلات سے اسلحہ گولہ بارود اور دھماکہ  خیز مواد کا بڑا ذخیرہ برآمد

2026-10-11
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
اہم ترین

اعلیٰ قیادت سے مبینہ بد سلوکی کانگریس کا جموںاور سرینگر میں احتجاج

2026-10-09
Next Post
کشمیر کے پنچاتی نمائندے سخت سیکورٹی میں جموں روانہ

فوج کو مزید قریب۵۰جدید بلٹ پروف گاڑیاں فراہم

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.