بدھ, جولائی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

کرائم برانچ جموں نے ایک سرمایہ کاری فراڈ کیس کے سلسلے میں 6 افراد کے خلاف چارج شیٹ دائر کی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-12-28
in تازہ تریں
A A
حج کے خواہشمندوں کے ساتھ دھوکہ دہی‘ دو افراد کے خلاف چارج شیٹ دائر
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

جموں/28 دسمبر

جموں کشمیر پولیس کی کرائم برانچ نے جمعرات کو یہاں ایک مقامی عدالت میں۶افراد کے خلاف سال 2017 میں ہریانہ کی ایک نجی کمپنی میں سرمایہ کاری کرنے کے بعد سرمایہ کاروں کو 60 لاکھ روپیے سے زیادہ کا دھوکہ دینے کے الزام میں چارج شیٹ داخل کی ہے ۔

متعلقہ

وادی میںبارشوں کے بعد رات کے درجہ حرارت میں کمی

بارہمولہ میں خاتون منشیات فروش کو گرفتار‘ممنوعہ اشیاء ضبط

ایجنسی کے ایک ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا”کرائم برانچ جموں کی اقتصادی جرائم ونگ نے تعزیرات ہند کی مختلف دفعات کے تحت سوارن بھاویہ گولڈ پرائیویٹ لمیٹڈ کے 6 ملحقہ اداروں بشمول ہریانہ کے اس کے منیجنگ ڈائریکٹر بلوندر کمار کے خلاف یہاں ایک عدالت میں 1266 صفحات پر مشتمل ایک چارج شیٹ دائر کی“۔اہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں سال 2020 میں ایک کیس درج کیا گیا تھا۔

ان کا کہنا تھا”ملزم نے شکایت کنندگان اور دیگر لوگوں کو ہر 15 دن کے بعد ان کے ڈپازٹس پر بونس انکم اور ڈپازٹرز کا نیٹ ورک بنانے پر اضافی بونس آمدنی فراہم کرنے کا وعدہ کرکے کمپنی نے اپنا پیسہ لگانے کے لئے ایک مجرمانہ سازش رچی“۔

بیان کے مطابق کیس میں جن دیگر افراد کے خلاف چارج شیٹ داخل کیا گیا ان میں سشیل کمار، سندیپ کمار، سیپک سنگھ ساکنان ہریانہ، سپھالی سنگھ ساکن دہلی اور منویر سنگھ ساکن پنجاب کے بطور ہوئی ہے ۔

ترجمان نے بتایا”محمد یونس سکان پلوامہ، اسرار احمد ساکن سرینگر، ایاز احمد ساکن پونچھ اور مشتاق ڈار ساکن راجوری کی طرف سے کرائم برانچ جموں میں ایک تحریری شکایت درج کی گئی جس میں الزام لگایا گیا کہ ملزم اکتوبر 2017 میں جموں وکشمیر آئے اور یہاں مختلف ہوٹلوں میں سیمنار کرائے تاکہ لوگوں کو کمپنی میں سرمایہ کاری کرنے پر آمادہ کیا جا سکے “۔

ترجمان نے کہا”لوگوں کو یہ یقین دلایا گیا کہ یہ کمپنی حقیقی ہے اور ریزرو بینک آف انڈیا کے ساتھ رجسٹرڈ ہے“۔ان کا کہنا تھا کہ کمپنی نے تین مہینوں کے اندر مقامی لوگوں سے بھاری رقم جمع کی۔

بیان میں کہا گیا”شکایت موصول ہونے کے بعد پولیس نے ابتدائی ویری فکیشن شروع کی اور دھوکہ دہی کے الزامات کو پہلی نظر میں ثابت کیا گیا جس کے نتیجے میں گہرائی سے تحقیقات کے لئے قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت با قاعدہ مقدمہ درج کیا گیا۔“

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اسامیوں کو۶ماہ کے اندر پُر کیا جائے گا:منوج سنہا

Next Post

ٹنگمرگ:کنویں میں گرنے والے شخص کودس گھنٹے کے بعد زندہ باہر نکالا گیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کشمیر میں موسم خشک و خوشگوار‘۲۶مارچ تک موسم خشک رہے گا
تازہ تریں

وادی میںبارشوں کے بعد رات کے درجہ حرارت میں کمی

2025-07-09
بارہمولہ میں خاتون منشیات فروش کو گرفتار‘ممنوعہ اشیاء ضبط
تازہ تریں

بارہمولہ میں خاتون منشیات فروش کو گرفتار‘ممنوعہ اشیاء ضبط

2025-07-09
تازہ تریں

’مودی کی رہنمائی میں جموں کشمیر ترقی کی راہ پر گامزن‘

2025-07-06
’عام آدمی کو تحفظ کا احساس دلانا ہماری ترجیح ہو نی چاہئے ‘
تازہ تریں

رام بن میں سڑک حادثہ‘۳۵ یاتری زخمی ‘یاتریوں کی حفاظت کویقینی بنایا جائے :سنہا

2025-07-06
مودی نے ملک کی سرزمین کی ایک انچ بھی نہیںدی :رجیجو
تازہ تریں

حج۲۰۲۶: درخواستیں اگلے ہفتے سے شروع ہوں گی:رجیجو

2025-07-05
۲ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ:سرینگر کاگرم ترین دن
تازہ تریں

شدید گرمی کی لہر:ماہرینِ صحت کی احتیاطی تدابیر اپنانے کی اپیل

2025-07-05
سرینگر میں تین سالہ لڑکے کو غرقاب ہونے سے بچایا گیا
تازہ تریں

بانڈی پورہ اور سرینگر میں نہانے کے دوران دو نوجوان غرقاب‘ لاشیں بازیاب

2025-07-05
شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس
تازہ تریں

ترال میں دو ملی ٹینٹ معاونین گرفتار، دھماکہ خیز مواد برآمد

2025-07-04
Next Post
جموں کشمیر:فوج نے سنتھن پاس پر بھاری برف باری میں پھنسے۱۶؍افراد کو بچا لیا

ٹنگمرگ:کنویں میں گرنے والے شخص کودس گھنٹے کے بعد زندہ باہر نکالا گیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.