ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

سیاحتی مقامات پر تازہ برف باری ‘سیاح لطف اندوز

’پہلی باربرف باری ہوتے دیکھی ہے‘ میں بہت خوش ہوں‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-12-19
in مقامی خبریں
A A
گلمرگ کے بالائی علاقوں میں تازہ برفباری ‘مغل شاہراہ ٹریفک کیلئے بند
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہائی کورٹ کی ڈل جھیل میں موٹر بوٹس چلانے پر پابندی

گیانیش کمار کو استعفیٰ دینا ہوگا: نائب وزیر اعلیٰ چودھری

سرینگر//
وادی کشمیر کے بے نظیر قدرتی حسن و جمال سے مالا مال ہونے کا اندازہ اس بات سے بخوبی لگایا جا سکتا ہے کہ موسم بہار کی رعنائی و خوش کن آب ہوا ہو یا موسم سرما کی ٹھٹھرتی سردیاں ہوں، یہ دنیا بھر کے سیاحوں کیلئے ہر موسم میں باعث کشش ہے ۔
ملک و بیرون ملک کے سیاح موسم بہار میں جہاں وادی کشمیر کے سیاحتی مقامات کے دلکش و دلآویز مناظر سے لطف اندوز ہونے کے لئے بھاری تعداد میں وادی کا رخ کرتے ہیں وہیں موسم سرما میں بھی ان کا برف باری اور برف کی سفید چادر میں ملبوس یہاں کے پہاڑوں اور سبزہ زاروں کے نظاروں کا مزہ لینے کیلئے تانتا بندھا رہتا ہے ۔
وادی کشمیر کے سیاحتی مقامات پر ان دنوں سیاح تازہ برف سے لطف اندوز ہونے میں مست ومگن ہیں اور ان کو برف کے ساتھ کھیلتے اور سیلفی اٹھاتے ہوئے دیکھا جار ہا ہے ۔
سیاحتی مقام گلمرگ‘ جہاں شبانہ درجہ حرارت منفی۸ڈگری سینٹی گریڈ تک گرگیا ہے‘میں پیر کے روز سیاحوں کو ٹھٹھرتی سردیوں میں برف سے لطف اندوز ہوئے دیکھا گیا۔
گرم لباس میں ملبوس یہ ہشاش بشاش سیاح اپنے بچوں کے ساتھ ایک دوسرے پر برف پھینکتے ہوئے اور سیلفی لیتے ہوئے دیکھے جا رہے ہیں۔
ایک سیاح نے میڈیا کو بتایا’’پہلی بار میں نے برف باری ہوتے ہوئی دیکھی تو میں بہت خوش ہوا‘‘۔انہوں نے کہا کہ یہاں کی ہر چیز قدرتی طور خوبصورت ہے ہر طرف خوبصورتی ہی خوبصورتی ہے ۔
ایک خاتون سیاح نے بتایا’’کشمیر تو سچ مچ جنت کا ٹکڑا ہے اور جنت کے بارے میں کچھ کہنے کے لئے میرے پاس الفاظ نہیں ہیں‘‘۔
وادی کے دوسرے سیاحتی مقام پہلگام میں برف باری سے لطف اندوز ہونے والے پنجاب کے ایک سیاح نے بتایا’’یہاں چاروں طرف برف ہی برف ہے اس خوبصورت نظارے کو دیکھ کر میں کس قدر خوشی محسوس کر رہا ہوں اس کو بیان کرنے سے قاصر ہوں‘‘۔انہوں نے کہا’’میں پہلی بار کشمیر آیا ہوں اور اس دوران یہاں برف باری بھی ہوئی جس کا الگ ہی مزہ ہے‘‘۔
فلک نامی ایک خاتون سیاح نے کہا’’ٹھنڈ بہت ہے اس کا الگ ہی مزہ ہے صحیح معنی میں کشمیر جنت ہے ۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کشتواڑ:پتھر گرنے سے راہگیرجاں بحق

Next Post

جموںکشمیر ‘لداخ میں یکے بعد دیگر۵بار زلزلوں کے جھٹکے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کشمیر میں فروری کی ریکارڈ توڑ گرمی
اہم ترین

ہائی کورٹ کی ڈل جھیل میں موٹر بوٹس چلانے پر پابندی

2026-10-16
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
مقامی خبریں

گیانیش کمار کو استعفیٰ دینا ہوگا: نائب وزیر اعلیٰ چودھری

2026-10-15
ٹی ای ٹی سے متعلق سپریم کورٹ  میں نظرثانی درخواست دائر: ایتو
اہم ترین

’نجی تعلیمی ادارے مخصوص کتاب فروش سے کتابیں خریدنے کی ہدایت نہیں دے سکتا‘

2026-10-15
سوشل میڈیا پر سرکارکی تنقید
اہم ترین

حکومت نے بلدیاتی اداروں کے عارضی ملازمین  کی مستقلی کے لیے قواعد اپنائے

2026-10-15
بالائی علاقوں میں برفباری‘سونمرگ لداخ شاہراہ عارضی طور بن
اہم ترین

وادی کے بالائی علاقوں  میں تازہ برف باری  میدانی علاقوں میں بارش

2026-10-14
جنتر منتر پر احتجاج :’اجازت کے منتظر ہیں‘
اہم ترین

وزیر اعلیٰ کی امتحانات سے آگے بڑھ کر مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیمی نظام کی وکالت

2026-10-11
پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے   قریب پانچ بارودی سرنگیں برآمد
اہم ترین

سوپور کے جنگلات سے اسلحہ گولہ بارود اور دھماکہ  خیز مواد کا بڑا ذخیرہ برآمد

2026-10-11
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
اہم ترین

اعلیٰ قیادت سے مبینہ بد سلوکی کانگریس کا جموںاور سرینگر میں احتجاج

2026-10-09
Next Post
جموں کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے ، کوئی نقصان نہیں

جموںکشمیر ‘لداخ میں یکے بعد دیگر۵بار زلزلوں کے جھٹکے

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.