بدھ, جولائی 2, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

جموںکشمیر ‘لداخ میں یکے بعد دیگر۵بار زلزلوں کے جھٹکے

دونوں یو ٹیز میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا:حکام

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-12-19
in اہم ترین
A A
جموں کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے ، کوئی نقصان نہیں
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

کشمیر میں۴جولائی تک موسم گرم رہنے کا امکان:محکمہ موسمیات

ہاؤس بوٹ مالکان اور ڈل رہائشیوںکی وزیر اعلیٰ سے ملاقات

جموں//
جموںکشمیر اور لداخ میں پیر کی سہ پہر یکے بعد دیگر پانچ بار زلزلوں کے جھٹکے محسوس کئے گئے جن سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔
زلزلوں کی شدت ریکٹر سکیل پر بالترتیب ۶ء۳‘۸ء۳’۸ء۴‘۵ء۵؍اور۴ء۳ریکارڈ کی گئی۔
اطلاعات کے مطابق جموں و کشمیر اورلداخ میں پیر کی سہ پہر۵بار زلزلوں کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔
نیشنل سینٹر فار سیسمالوجی کے مطابق پہلا زلزلہ سہ پہر تین بجکر ۴۸منٹ پر آیا جس کی ریکٹر اسکیل پر شدت ۷ء۵ریکارڈ کی گئی۔ دوسرا زلزلہ ۴بجے آیا جس کی ریکٹر اسکیل پر شدت ۱ء۵درج کی گئی۔ تیسرا زلزلہ چار بجکر ایک منٹ پر آیا جس کی شدت ریکٹر پیمانے پر ۸ء۳؍اور چوتھا زلزلہ چار بجکر ۱۸منٹ پر محسوس کیا گیا جس کی ریکٹر اسکیل پر شدت ۶ء۳درج کی گئی۔بعدازاں چاربجکر۴۴منٹ پر اور ایک زلزلہ محسوس کیا گیا اور اس کی شدت ریکٹر پیمانے پر۴ء۳ریکارڈ کی گئی۔
نیشنل سینٹر فار سیسمالوجی نے ایکس پر جانکاری فراہم کرتے ہوئے بتایا :‘یونین ٹریٹری لداخ کے کرگل میں تین بجکر۴۸منٹ پر زلزلہ آیا ۔ انہوں نے کہاکہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت۵ء۵ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ اس کی زیر زمین گہرائی دس کلومیٹر تھی۔
محکمہ نے بتایا کہ دوسرا زلزلہ بھی کرگل میں آیا اور اس کی شدت۸ء۳ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی زیر زمین گہرائی بھی دس کلومیٹر تھی۔
نیشنل سینٹر فار سیسمالوجی کے مطابق تیسرا زلزلہ سہ پہر چار بجکر ایک منٹ پر جموں وکشمیر کے کشتواڑ میں آیا ، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت۸ء۴ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی زیر زمین گہرائی دس کلومیٹر تھی-انہوں نے مزید بتایا کہ چوتھا زلزلہ بھی کشتواڑ میں آیا اور اس کی شدت ریکٹرپیمانے پر۶ء۳ریکارڈ ہوئی اور اس کی گہرائی بھی دس کلومیٹر تھی۔
ان کے مطابق پانچواں زلزلہ سہ پہر چار بجکر۴۴منٹ پر محسوس کیا گیا اور اس کی شدت۴ء۳ریکارڈ کی گئی۔
ماہرین کا ماننا ہے کہ انسانی مداخلت زلزلوں کے آنے کی وجہ ہوسکتی ہے لیکن اس سے بڑے پیمانے کے زلزلے نہیں آسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زلزلہ آنے میں شدت سے زیادہ مرکز اہمیت کا حامل ہوتا ہے ۔
ماہرین کے مطابق زلزلے آنے کے بارے میں کوئی پیش گوئی نہیں کی جاسکتی ہے البتہ ڈیٹا کی تحقیق کے بعد سائنسدان یہ کہہ سکتے ہیں کہ کسی خاص جگہ چار پانچ سال میں زلزلہ آسکتا ہے جس کی شدت یہ ہوسکتی ہے ۔ ان کا مزید کہنا کہا کہ جموں و کشمیر میں سالانہ قریب تین سو زلزلے آتے ہیں لیکن ان میں سے بیشتر ایسے ہوتے ہیں جنہیں محسوس نہیں کیا جاتا ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سیاحتی مقامات پر تازہ برف باری ‘سیاح لطف اندوز

Next Post

’میری تیسری باری میںہندوستان دنیا کی تیسری بڑی طاقت بنے گا ‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کشمیر:بارش نہ ہونا درجہ حرارت معمول سے زیادہ ریکارڈ ہونے کی وجہ:ماہر موسمیات
اہم ترین

کشمیر میں۴جولائی تک موسم گرم رہنے کا امکان:محکمہ موسمیات

2025-07-02
ہاؤس بوٹ مالکان اور ڈل رہائشیوںکی وزیر اعلیٰ سے ملاقات
اہم ترین

ہاؤس بوٹ مالکان اور ڈل رہائشیوںکی وزیر اعلیٰ سے ملاقات

2025-07-02
۲ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ:سرینگر کاگرم ترین دن
اہم ترین

جھلستا کشمیر :جون ۲۰۲۵،۱۸۹۲ کے بعد سرینگر کادوسرا گرم ترین مہینہ رہا

2025-07-02
اینٹی کرپشن بیورو نے حلقہ پٹواری برین نشاط اور چوکیدار کو رنگے ہاتھوں دھر لیا
اہم ترین

فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز میں بھرتی عمل میں بے ضابطگیاں

2025-07-02
’عام آدمی کو تحفظ کا احساس دلانا ہماری ترجیح ہو نی چاہئے ‘
اہم ترین

ایل جی سنہا کا دہشت گردی کے متاثرین کے کیسوں کو دوبارہ کھولنے کی ہدایت

2025-07-02
سنہا آج یاتریوں کو جموں سے روانہ کریں گے
اہم ترین

سنہا آج یاتریوں کو جموں سے روانہ کریں گے

2025-07-02
عمر عبداللہ وندے بھارت ٹرین سے کٹرا رپہنچ گئے
اہم ترین

حکومت ہنرمندوں کی دستکاری کو عالمی منڈی تک پہنچانے کیلئے پرعزم:وزیر اعلیٰ

2025-07-01
۴ء۱۷ فیصد: جموںکشمیر میں بے روزگاری کی شرح قومی اوسط سے کہیں زیادہ
اہم ترین

۴ء۱۷ فیصد: جموںکشمیر میں بے روزگاری کی شرح قومی اوسط سے کہیں زیادہ

2025-07-01
Next Post
مودی نے کانگریس پر دہشت گرد رجحانات کے ساتھ کھڑا ہونے کا الزام لگایا

’میری تیسری باری میںہندوستان دنیا کی تیسری بڑی طاقت بنے گا ‘

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.