بدھ, مئی 14, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’میری تیسری باری میںہندوستان دنیا کی تیسری بڑی طاقت بنے گا ‘

کوشش ہے غریب بہبود کی مفاد عامہ کی جو اسکیمیں بنائی ہیں‘ ان سے کوئی مستحق محروم نہ رہے:مودی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-12-19
in اہم ترین
A A
مودی نے کانگریس پر دہشت گرد رجحانات کے ساتھ کھڑا ہونے کا الزام لگایا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

پاکستان کے ساتھ حالیہ تصادم میں ہندوستان نے اپنی طاقت و صلاحیت کا بھر پور مظاہرہ کیا: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح

وارانسی//
کاشی سمیت پورے ملک کی ترقی کے تئیں بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) حکومت کے عزم کو دہراتے ہوئے وزیر اعظم نریندرمودی نے پیر کو کہا کہ وہ اپنی تیسرے میعاد کار میں بھارت کو دنیا کی تیسری معاشی بڑی طاقت بنانے میں کامیاب ہونگے ۔
وارانسی میں۱۹ہزار کروڑ کے پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد اپنے خطاب میں مودی نے کہا’’اب کچھ مہینے بعد ہی ملک میں الیکشن ہونے ہیں اور مودی نے ملک کو گارنٹی دی ہے کہ وہ اپنی تیسری باری میں بھارت کو دنیا کی تیسری بڑی طاقت بنا کر رہے گا۔ یہ گارنٹی اگر میں ملک کو دے رہا ہوں تو اس کی وجہ آپ سبھی ہیں‘‘۔
وزیر اعظم نے کہا’’ہماری کوشش ہے کہ بھارت سرکاری نے غریب بہبود کی مفاد عامہ کی جو اسکیمیں بنائی ہیں۔ ان سے کوئی بھی مستحق محروم نہ رہے ۔ اس لئے مودی کی گارنٹی والی گاڑی اک دم سپر ہٹ ہوگئی ہے ۔ جنہیں اسکیمات کا فائدہ ملا ہے انہیں یہ یقین ہوا ہے کہ ان کی زندگی اب مزید بہتر ہوگی‘‘۔
مودی نے کہا ’’آج کاشی سمیت پورا ملک وکست بھارت کی تعمیر کے لئے کمر بستہ ہے ۔ وکست بھارت سنکلپ یاترا ہزاروں گاؤں، ہزاروں شہروں میں پہنچ چکی ہے ۔ کروڑؤں لوگ اس یاترا سے جڑرہے ہیں۔ اس یاترا میں جو گاڑی چل رہی ہے اس کو ملکی باشندے مودی کی گارنٹی والی گاڑی کہتے ہیں‘‘۔
وارانسی میں حال ہی میں منعقد دیو دیوالی کا ذکر کرتے ہوئے مودی نے کہا ’’اس بار جو لوگ دیو دیوالی کا عدایم المثال نظارہ دیکھ کر آئے جن میں بیرونی مہمان بھی شامل تھے انہوں نے مجھے دہلی مین پورا حال بتایا تھا۔ جی۲۰میں آئے مہمان ہوں یا وارانسی آنے والا کوئی بھی مہمان جب وارانسی کے لوگوں کو تعریف کرتے ہیں تو میرا بھی ماتھا اونچا ہوجاتا ہے ‘‘۔
وزیر اعظم نے کہا کہ آج سَوروید مندر کی تکمیل اس قدرتی جذبے کی ایک مثال ہے ۔ یہ عظیم مندر مہارشی سداپھل دیو جی کی تعلیمات اور تدریس کی علامت ہے ۔ جس قدر اس مندر کی روحانیت ہمیں اپنی طرف متوجہ کرتی ہے ، اسی طرح اس کی عظمت بھی ہمیں حیران کر دیتی ہے ۔تمل ناڈو سے وارانسی آنے کا مطلب ہے کہ مہادیو کے ایک گھر سے ان کے دوسرے گھر آنا۔
مودی کاکہنا تھا’’یہی وجہ ہے کہ میں خود مندر کی زیارت کے دوران مسحور ہو گیا۔ سَوروید مندر ہندوستان کی سماجی اور روحانی طاقت کی ایک جدید علامت ہے ۔ میں دیکھ رہا تھا کہ اس کی دیواروں پر ’ سَوروید‘ خوبصورتی سے کندہ کیا گیا ہے ۔ ویدوں، اپنشدوں، رامائن، گیتا اور مہابھارت وغیرہ جیسی کتابوں کے قدرتی پیغامات کو بھی تصویروں کے ذریعے کندہ کیا گیا ہے ۔ اس لیے یہ مندر روحانیت، تاریخ اور ثقافت کی زندہ مثال ہے ۔ یہاں ہزاروں عقیدت مند ایک ساتھ ویہنگم یوگ کی مشق کر سکتے ہیں۔ لہذا، یہ عظیم مندر ایک یوگ تیرتھ بھی ہے ، اور ساتھ ہی یہ ایک گیان تیرتھ بھی ہے ‘‘۔
وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا’’ میں اس شاندار روحانی تعمیر کے لیے سَور مہا مندر ٹرسٹ اور اس کے لاکھوں پیروکاروں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ میں خاص طور پر پوجیہ سوامی شری سواتنتر دیو جی اور پوجیہ شری وگیان دیو جی کو مبارکباد دیتا ہوں، جنہوں نے اس رسم کو پورا کیا‘‘۔
مودی نے کہا کہ وکست بھارت سنکلپ یاترا ایک چلتی پھرتی یونیورسٹی ہے ۔ ان دنوں میں میں نے بہت سیکھا ہے ۔آج کی پروجیکٹوں سے وارانسی کی ترقی کو رفتار ملے گی۔ ’’میں نے لال قلع سے کہا تھا ہمیں کم سے کم۱۵شہروں میں گھومنا چاہئے ۔ مجھے خوشی ہے جو پہلے بیرون ملک گھومنے جاتے تھے وہ آج اپنا ملک گھوم رہے ہیں۔ سیاحت بڑھتی ہے تو ترقی میں اضافہ ہوتا ہے ۔ سیاحت بڑھنے سے وارانسی کی آمدنی میں اضافہ ہوگا۔ اس کے لئے سرکار لگاتار کام کررہی ہے ‘‘۔
سیاحتی نقشے پر وارانسی کی اہمیت کو بتاتے ہوئے مودی نے کہا کہ جو باہر سے آتا ہے اسے کیسے پتا ہوگا کہ یہ ملائیوں کا موسم ہے ۔ گودولیا کی چاٹ اور رام نگر کی لسی کی جانکاری بھی آج وارانسی کی ویب سائٹ پر مل جاتی ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جموںکشمیر ‘لداخ میں یکے بعد دیگر۵بار زلزلوں کے جھٹکے

Next Post

آئندہ سال باغ گل لالہ میں۱۷ لاکھ رنگ برنگے ٹیولپ سیاحوں کے منتظر ہوں گے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ڈاکٹر جتیندر کی دونوں برادریوں سے امن برقرار رکھنے کی اپیل
اہم ترین

پاکستان کے ساتھ حالیہ تصادم میں ہندوستان نے اپنی طاقت و صلاحیت کا بھر پور مظاہرہ کیا: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

2025-05-14
آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح
اہم ترین

آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح

2025-05-14
کٹھوعہ جھرپ: چار پولیس اہلکاراور دو ملی ٹینٹ ہلاک‘ آپریشن جاری:پربھات
اہم ترین

شوپیاں جھرپ میں لشکر کمانڈر سمیت تین دہشت گرد ہلاک

2025-05-14
Randhir-Jaiswal
اہم ترین

’سرحد پار دہشت گردی ختم ہونے تک سندھ طاس معاہدہ معطل رہے گا‘

2025-05-14
ہند پاک سیز فائر کے بعدسری نگر ایئرپورٹ پر پروازیں بحال
اہم ترین

ہند پاک سیز فائر کے بعدسرینگر ایئرپورٹ پر پروازیں بحال

2025-05-14
’کچھ ٹی وی چینلز کے بغیر سبھی پائیدار جنگ بندی چاہتے ہیں‘
اہم ترین

’کچھ ٹی وی چینلز کے بغیر سبھی پائیدار جنگ بندی چاہتے ہیں‘

2025-05-14
وزیراعظم کا آدم پور ایئر بیس کا دورہ، افسران اور جوانوں سے ملاقات
اہم ترین

’دہشت گردی جاری رہی تو پاکستان کو تباہ کیا جائیگا ‘

2025-05-14
یکم مارچ سے سرینگر اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی
اہم ترین

بیشتر علاقوں میں اسکول ،کالجوں میں دوبارہ تعلیمی سرگرمیاں شروع

2025-05-14
Next Post
سری نگر میں ایشیا کا سب سے بڑا باغ گل لالہ لوگوں کیلئے کھل گیا

آئندہ سال باغ گل لالہ میں۱۷ لاکھ رنگ برنگے ٹیولپ سیاحوں کے منتظر ہوں گے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.