ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

آئندہ سال باغ گل لالہ میں۱۷ لاکھ رنگ برنگے ٹیولپ سیاحوں کے منتظر ہوں گے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-12-19
in اہم ترین
A A
سری نگر میں ایشیا کا سب سے بڑا باغ گل لالہ لوگوں کیلئے کھل گیا

SRINAGAR, MAR 22 (UNI) Indira Gandhi Memorial Tulip Garden, the Asia’s largest Tulip Garden in Srinagar on the foothills of Zabarwan range with an overview of Dal Lake is set to open for the visitors on March 23. UNI PHOTO-SRN1

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

امسال۶۵ء۳لاکھ سیاح باغ گل لالہ کی سیر سے لطف اندوز ہوئے سال آئندہ یہ ریکارڈ ٹوٹ جانے کی امید ہے:احمد
سرینگر//
سرینگر میں جھیل ڈل کے کناروں پر واقع ایشیا کے سب سے بڑے باغ گل لالہ میں آئندہ سال سیاح ہالینڈ سے در آمد کی جانے والی۶نئی اقسام سمیت۷ء۱ملین ٹیولپ کے دلکش و دلآویز مناظر سے محظوظ ہوں گے ۔
اسسٹنٹ فلوریکلچر افسر ٹیولپ گارڈن‘ آصف احمد کا کہنا ہے کہ باغ میں بلب بونے کا کام لگ بھگ مکمل ہوچکا ہے اور اگلے سال مجموعی طور پر۷ء۱ملین بلب باغ میں سیاحوں کے لئے موجود ہوں گے ۔
احمد نے یو این آئی کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ باغ میں بلبوں کی تعداد سال گذشتہ کی تعداد سے قریب ایک ملین زیادہ ہوگی۔
اسسٹنٹ فلوریکلچر افسر کا کہنا تھا’’ہم نے امسال ہالینڈ سے در آمد کی جانے والی۶نئی اقسام کو متعارف کیا ہے اور اگلے سال باغ میں پہلے ہی موجود ۶۸؍اقسام میں ان۶قسموں کا اضافہ ہوگا‘‘۔
احمدنے کہا کہ سال آئندہ باغ گل لالہ پہلے سے زیادہ خوبصورت ہوگا۔انہوں نے کہا’’اگلے سال باغ زیادہ ہی خوبصورت ہوگا جو زیادہ سے زیادہ لوگوں کو باغ کا رخ کرنے کا باعث ہوگا‘‘۔
اسسٹنٹ فلوریکلچر افسر کا کہنا تھا کہ امسال۶۵ء۳لاکھ سیاح باغ گل لالہ کی سیر سے لطف اندوز ہوئے سال آئندہ یہ ریکارڈ ٹوٹ جانے کی امید ہے ۔
باغ گل لالہ کو مزید وسعت دینے کے بارے میں پوچھے جانے پراحمد نے کہا’’ٹیولپ گارڈن کے ساتھ ساکورا گارڈن بھی لگ بھگ تیار ہوا ہے اور آنے والوں برسوں میں اس کی شجر کاری کی جائے گی‘‘۔
اسسٹنٹ فلوریکلچر افسر نے کہا’’ہم نے امسال باغ میں آنے والوں کیلئے تقریباً ۵۰کنال اراضی پر محیط ایک بڑا حصہ تیار کیا گیا ہے جو سیاحوں کو ایک الگ ہی خوبصورت تجربہ فراہم کرے گا‘‘۔ان کا کہنا تھا کہ باغ میں ضروری کام کو لگ بھگ مکمل کیا گیا ہے ۔
افسر نے کہا کہ باغ کی دیکھ ریکھ کیلئے کیجول مزدوروں اور مستقل باغبانوں سمیت زائد از ایک سو لوگ تعینات ہیں۔انہوں نے کہا’’باغ میں ٹیولپ لگانے کا کام ۱۵نومبر سے شروع ہوتا ہے اور امسال خوش قسمتی سے موسم بھی اچھا رہا جس کے باعث ہم وقت پر کام مکمل کرنے میں کامیاب ہوگئے ‘‘۔
سرینگر میں واقع ایشیا کا سب سے بڑا یہ باغ گل لالہ قریب ۳۰؍ایکڑ اراضی کو محیط ہے ۔اس باغ کو سال آئندہ ماہ مارچ کی۲۰تاریخ کو سیاحوں کیلئے کھولنے کا امکان ہے تاہم اس کا کھلنا موسمی صورتحال پر منحصر ہے ۔
قابل ذکر ہے کہ گذشتہ برسوں کے دوران لاکھوں کی تعداد میں سیاح باغ گل لالہ کی سیر کے لئے وارد وادی ہو رہے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’میری تیسری باری میںہندوستان دنیا کی تیسری بڑی طاقت بنے گا ‘

Next Post

پارلیمنٹ میں تعطل:اپوزیشن حالیہ انتخابی شکست سے پریشان ہے:مودی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’بھارت دہشت گردی کیخلاف موقف پر ثابت قدم‘
اہم ترین

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

2026-10-16
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
اہم ترین

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

2026-10-16
سانبہ میں گھر گھر تلاشی لوگوں سے پوچھ گچھ
اہم ترین

جموں و کشمیر کے کئی علاقوں میں بارش، بالائی علاقوں میں تازہ برف باری سے پہاڑ سفید

2026-10-16
’سرینگر میں بائر سیلر ملاقات سے برآمدات کو نئی رفتار ملے گی‘
اہم ترین

سونمرگ کو سال بھر ایڈونچر کھیلوں کا مرکز بنانے کا منصوبہ:عمر

2026-10-16
جموں و کشمیر کی ترقی کیلئےاسٹارٹ اپ کلچر پر توجہ ضروری:ایل جی سنہا
اہم ترین

سنہا کی ’جشنِ ڈل‘ کی کامیاب تکمیل پر پولیس کو مبارک باد

2026-10-16
امریکہ ہندوستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار اور دفاع کے حق کی حمایت کرتا ہے :راج ناتھ
اہم ترین

پاکستان سے کسی بھی دہشت گردانہ کارروائی کا پہلے سے زیادہ  سخت جواب دیا جائے گا: راجناتھ

2026-10-16
اہم ترین

بی جے پی نے جموں  کشمیر حکومت کے ’دوہرے اقتدار‘ کے مؤقف کو مسترد کردیا

2026-10-16
پولیس نے سرینگر میں ۵ رہائشی مکان مقفل کئے
اہم ترین

سرینگر میں منشیات کے خلاف  کارروائی، ۱۳ء۴۳ کروڑ روپے سے زائد کے اثاثے منسلک

2026-10-16
Next Post
پارلیمنٹ کی نئی عمارت میں نئے اعتماد کے ساتھ جائیں گے :وزیر اعظم

پارلیمنٹ میں تعطل:اپوزیشن حالیہ انتخابی شکست سے پریشان ہے:مودی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.