جموں//
جموںکشمیر کے ضلع کشتواڑ کے مغل میدان علاقے میں تعمیراتی کام کے دوران پتھر گرنے کی وجہ سے ایک شخص جاں بحق ہوا ہے ۔
اطلاعات کے مطابق کشتواڑ کے مغل میدان میں قومی شاہراہ کی مرمت کے دوران بھاری برکم پتھر گرنے سے مقامی شہری شدید طورپر زخمی ہوا۔
معلو م ہوا ہے کہ آس پاس موجود لوگوں نے مذکورہ شخص کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا تاہم وہ وہاں پر جانبر نہ ہو سکا۔متوفی کی شناخت مکھنا ولد سلطان احمد ساکن ملواڈ مغل میدان کے بطور ہوئی ہے ۔
دریں اثنا نوجوان کی ہلاکت کے خلاف لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شاہراہ پر دھرنا دیا۔مظاہرین نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ غفلت برتنے میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے ۔