سرینگر//
جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں۲۴نومبر سے لاپتہ نوجوان کی لاش پیر کی صبح بر آمد کی گئی۔
ذرائع نے بتایا کہ پلوامہ کے ملک پورہ علاقے سے تعلق رکھنے والا ساحل احمد ملک ولد بشیر احمد ملک ساکن ملک پورہ۲۴نومبر سے اپنے گھر سے لاپتہ ہوا تھا۔انہوں نے کہا کہ لاپتہ نوجوان کی لاش پیر کی صبح آر اینڈ بی دفتر پلوامہ کے پاس بر آمد کی گئی۔
دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں تحقیقات شروع کی ہے ۔
اس دوران جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ علاقے میں ایک غیر مقامی مزدور کی دم گھٹنے سے موت واقع ہوئی۔
ذرائع نے بتایا کہ اننت ناگ کے بجبہاڑہ قصبے میں کرایے کے کمرے میں ایک غیر مقامی مزدور کی دم گھٹنے سے موت واقع ہوئی۔
متوفی کی شناخت محمد شہبار ولد محمد یوسف ساکن اتر پردیش کے بطور ہوئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ لاش کو سب ضلع ہسپتال بجبہاڑہ منتقل کیا گیا ہے ۔
دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے کارروائیاں شروع کی ہیں۔