پیر, جون 16, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

پارلیمنٹ میں گھسنے والوں پردہشت گردی کا مقدمہ

ملزمان کو ۷ دنوں کیلئے پولیس کی تحویل میں بھیج دیا گیا ‘ پارلیمنٹ میں ہنگامہ آرائی ‘ اپوزیشن کے ۱۵ ممبران معطل

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-12-15
in اہم ترین
A A
پارلیمنٹ میں گھسنے والوں پردہشت گردی کا مقدمہ

Parliament House

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سنہا کا۸ سیاحتی مقامات دوبارہ کھولنے کا اعلان

وزیر اعظم۱۵جون سے تین ملکوں کے دورے پر رہیں گے

سرینگر///
بھارت کے سکیورٹی حکام نے تصدیق کی ہے کہ بدھ کو لوک سبھا کے ایوان میں زبردستی گھسنے اور گیس چھوڑنے والے چار افراد کے خلاف انسدادِ دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
عدالت نے چاروں ملزمین کو سات دن کی پولیس حراست میں بھیج دیا۔
ایک سکیورٹی اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ملزمان کے خلاف انسدادِ دہشت گردی قانون (یو اے پی اے) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
پولیس کی اب تک کی تحقیقات کے مطابق ان چاروں کا تعلق ’بھگت سنگھ فین کلب‘ نامی ایک سوشل میڈیا گروپ سے ہے۔ وہ سوشل میڈیا کے توسط سے رابطے میں آئے تھے اور انھوں نے ڈیڑھ سال قبل میسور میں ایک دوسرے سے ملاقات کی تھی۔
ساگر شرما لکھنؤ، امول سنہا مہاراشٹرا، منورنجن میسو راور نیلم ہریانہ کی رہائشی ہیں۔ یہ تمام لوگ بے روزگار ہیں۔ منورنجن انجینئر، ساگر آٹو رکشا ڈرائیور اور نیلم طالب علم ہیں۔ وہ صبح کے وقت انڈیا گیٹ پر اکٹھے ہوئے تھے۔ ان تمام کا ارادہ اند رجانے کا تھا لیکن صرف دو لوگوں ساگر اور منورنجن کے لیے ہی پاس کا انتظام ہو سکا۔
؎ میڈیا رپورٹس میں پولیس ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پارلیمان کے اندر داخل ہونے کی تیاری کئی مہینے قبل کر لی گئی تھی۔ ان میں سے ایک منورنجن نے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے پارلیمنٹ ہاؤس کا دورہ کیا تھا اور انھوں نے یہ بات بطور خاص نوٹ کی تھی کی سکیورٹی کے دوران جوتوں کی تلاشی نہیں کی جاتی۔
پولیس ذرائع کے مطابق اس بات کو محسوس کرنے کے بعد ان کو جوتے کے اندر گیس کنستر چھپانے کا خیال آیا۔ منورنجن نامی شخص نے جوتے میں جگہ بنوائی اور اس میں گیس کنستر چھپایا۔ اسی لیے وہ سیکیورٹی جانچ میں نہیں پکڑے گئے۔ انھیں جھک کر جوتے سے کچھ نکالتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔
اس واقعے کے بعد جمعرات کو پارلیمنٹ آنے والوں کے جوتوں کی بھی جانچ کی جانے لگی ہے۔
ذرائع کے مطابق ملزموں نے پولیس کو بتایا کہ وہ بے روزگاری، کسانوں کی پریشانی اور منی پور تشدد سے پریشان ہیں۔ نیلم پکڑے جانے کے وقت کہہ رہی تھیں کہ عوام پر ظلم ہو رہا ہے۔ حکومت ہماری بات نہیں سنتی۔ آواز اٹھانے والوں کو جیل میں ڈال دیا جاتا ہے۔ ان لوگوں نے ’ڈکٹیٹر شپ نہیں چلے گی‘ جیسے نعرے بھی لگائے۔ ان کے مطابق ہم صرف احتجاج کرنا چاہتے تھے۔
اس دوران پٹیالہ ہاؤس میں ہردیپ کور کی خصوصی عدالت نے ساگر شرما، منورنجن ڈی، امول شنڈے اور نیلم دیوی کو سات دن کے لیے دہلی پولیس کے اسپیشل سیل کی تحویل میں بھیجنے کا حکم دیا۔
دہلی پولیس نے ملزمان کو عدالت میں پیش کیا، جہاں انہوں نے ۱۵دن کی تحویل کی درخواست کی تھی۔
ملزمان کو بدھ کے روز غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ (یو اے پی اے ) اور تعزیرات ہند (آئی پی سی) کی مختلف سنگین دفعات کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔
جمعرات کو اجلاس کے دوران اپوزیشن رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ وزیرِ داخلہ ایوان میں اس واقعے سے متعلق حقائق سامنے لائیں۔ اس معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے جب کہ اپوزیشن کے ۱۵؍ارکان کو ایوان کے اندر مبینہ ناشائستہ رویے کی بنا پر ایوان سے معطل کر دیا گیا ہے۔
معطل ارکان میں ۹کانگریس، دو ’کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا مارکسسٹ‘ (سی پی آئی ایم)، دو ’دراوڑ منیترا کڑگم‘ (ڈی ایم کے) اور ایک ایک ’کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا‘(سی پی آئی) اور ’ترنمول کانگریس‘ (ٹی ایم سی) کے ارکان ہیں۔
وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ نے ایوان میں اپنے خطاب میں بتایا ’مستقبل میں تمام احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں گی‘۔
واضح رہے کہ بدھ کو لوک سبھا کے اجلاس کے دوران اس وقت کھلبلی مچ گئی تھی جب اجلاس کے دوران دو افراد گیلری سے ایوان کے اندر کود گئے تھے۔ ان میں سے ایک شخص نے پیلے رنگ کی گیس چھوڑنی شروع کر دی تھی۔ یہ واردات پارلیمنٹ ہاؤس پر دہشت گرد حملے کی۲۲ ویں برسی پر ہوئی تھی۔
ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ پارلیمنٹ کی سکیورٹی میں چوک کو لے کر لوک سبھا سکریٹریٹ نے آٹھ سکیورٹی اہلکاروں کو پہلی نظر میں قصوروار پایا ہے اور انہیں معطل کردیا گیا ہے۔
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’برف اٹھانے کیلئے مشینیں اور افرادی قوت تیار‘

Next Post

اراکین پارلیمنٹ کی معطلی آمریت ہے :کھڑگے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سنہا کا۸ سیاحتی مقامات دوبارہ کھولنے کا اعلان
اہم ترین

سنہا کا۸ سیاحتی مقامات دوبارہ کھولنے کا اعلان

2025-06-15
’گولیوں کا جواب گولوں سے دیا جائے گا ‘
اہم ترین

وزیر اعظم۱۵جون سے تین ملکوں کے دورے پر رہیں گے

2025-06-15
جموں میں منشیات فروش کی سرکاری زمین پر تعمیر تین دکانیں مسمار:پولیس
اہم ترین

جموں میں منشیات فروش کی سرکاری زمین پر تعمیر تین دکانیں مسمار:پولیس

2025-06-15
۵۲ دنوں پر محیط سالانہ امر ناتھ یاترا ختم ‘ ۵لاکھ یاتریوں کا گھپا کے درشن
اہم ترین

امر ناتھ یاترا :سادھو ۳ جولائی کو یاترا کے آغاز سے قبل جموں پہنچ گئے

2025-06-14
احمد آبادطیارہ حادثے میں زندہ بچ جانے والے کی نا قابل یقین کہانی
اہم ترین

احمد آبادطیارہ حادثے میں زندہ بچ جانے والے کی نا قابل یقین کہانی

2025-06-14
’عام آدمی کو تحفظ کا احساس دلانا ہماری ترجیح ہو نی چاہئے ‘
اہم ترین

امر ناتھ یاترا:سنہا کا سکیورٹی انتظامات کا جائزہ

2025-06-14
پہلگام میں عمر کابینہ کا اجلاس:ـ’دہشت گردی سے خوفزدہ نہیں ہوں گے‘
اہم ترین

ایران پر اسرائیل کے حملے مکمل طور پر بلاجواز ہیں: وزیر اعلیٰ

2025-06-14
دروپدی مرمو اور یشونت سنہا کے کاغذات نامزدگی درست پائے گئے
اہم ترین

گرمی کی لہر جاری‘ سرینگر میں۲ء۳۴ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ درج

2025-06-13
Next Post
بی جے پی حکومت کی انارکی کا متحد ہوکر منہ توڑ جواب دیں گے:کھڑگے

اراکین پارلیمنٹ کی معطلی آمریت ہے :کھڑگے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.