ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

حکومت نے جی۲۰سمٹ پر ۴۱۶کروڑ روپے خرچ کئے:وزارت خارجہ

’۱۳۱۰ کروڑ روپے مختص رکھے گئے تھے ‘ملک بھر میں ۶۰ مقامات پر ۲۰۰؍ اجلاس ہوئے‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-12-15
in مقامی خبریں
A A
ہندوستان میں جی ۲۰ کے اجلاس کی حمایت‘ مودی کا عالمی رہنماؤں کا شکریہ /بہتر دنیا کیلئے مل کرکام کرنا ہو گا‘

G20

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہائی کورٹ کی ڈل جھیل میں موٹر بوٹس چلانے پر پابندی

گیانیش کمار کو استعفیٰ دینا ہوگا: نائب وزیر اعلیٰ چودھری

سرینگر//
حکومت نے جمعرات کو پارلیمنٹ کو بتایا کہ ہندوستان کی جی ۲۰صدارت اور سمٹ پر تقریباً ۱۹ء۴۱۶ کروڑ روپے خرچ ہوئے۔
کانگریس لیڈر ملکارجن کھرگے کے جی۲۰ اخراجات کے سلسلے میں سوالات کے ایک تحریری جواب میں، مرکزی وزیر مملکت برائے امور خارجہ وی مرلی دھرن نے کہا کہ ہندوستان کے جی۲۰ سربراہی اجلاس کے لیے مختص کیے گئے ۱۳۱۰ کروڑ روپے کے بجٹ میں سے، حکومت نے۱۱دسمبر۲۰۲۳ تک صرف تقریباً۴۲۰ کروڑ روپے خرچ کیے ہیں۔
مرلیدھرن کے مطابق، یہ خرچ بنیادی طور پر ملک بھر میں۶۰مقامات پر ۲۰۰سے زیادہ میٹنگوں کے انعقاد پر خرچ کیا گیا ہے، جس میں۰/۱۰ ستمبر ۲۰۲۳کو نئی دہلی میں ہونے والی لیڈرز سمٹ بھی شامل ہے۔
وزیر نے کہا کہ اخراجات میں کانفرنسنگ، وینیو چارجز‘جی۲۰ ویب سائٹ کی تخلیق اور میزبانی، انتظامی اخراجات، برانڈنگ وغیرہ شامل ہیں۔
اخراجات کے زمرے کے لحاظ سے تقسیم سے پتہ چلتا ہے کہ سب سے زیادہ رقم کانفرنسوں اور میٹنگوں کی میزبانی پر خرچ کی گئی، جس کی لاگت تقریباً ۹۵ء۱۶۱کروڑ روپے تھی۔
حکومت نے ہوٹلوں اور میٹنگ کے مقامات پر تقریباً ۱۱۸کروڑ روپے، مقامی نقل و حمل پر۰۲ء۴۹کروڑ روپے، دور دراز مقامات کے لیے خصوصی پروازوں کے انتظام پر۳۶ء۷کروڑ روپے، اور علمی شراکت داروں کو گرانٹ پر۴۲ء۳ کروڑ روپے خرچ کیے ہیں۔
وزیر نے بتایاکہ حکومت نے برانڈنگ اور تشہیر پر۵۰ء۳۲ کروڑ روپے‘پیشہ ورانہ خدمات پر۷کروڑ روپے اور اسٹبلشمنٹ لاگت پر۲کروڑ روپے خرچ کیے۔
فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق، حکومت نے آئی ٹی/ویب سائٹ/ سائبر سیکورٹی کے اخراجات پر۳۱ء۱۰ کروڑ روپے اور متفرق اخراجات پر ۵۲ء۲۵ کروڑ روپے بھی خرچ کیے ہیں۔
مرلیدھرن نے مزید کہا کہ اخراجات سے متعلق بل ابھی بھی موصول ہو رہے ہیں اور ان پر کارروائی ہو رہی ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بانڈی پورہ کے جنگلی علاقے سے نایاب کستوری ہرن پکڑا گیا

Next Post

اننت ناگ اور ہندواڑہ میں دو منشیات فروش گرفتار

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کشمیر میں فروری کی ریکارڈ توڑ گرمی
اہم ترین

ہائی کورٹ کی ڈل جھیل میں موٹر بوٹس چلانے پر پابندی

2026-10-16
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
مقامی خبریں

گیانیش کمار کو استعفیٰ دینا ہوگا: نائب وزیر اعلیٰ چودھری

2026-10-15
ٹی ای ٹی سے متعلق سپریم کورٹ  میں نظرثانی درخواست دائر: ایتو
اہم ترین

’نجی تعلیمی ادارے مخصوص کتاب فروش سے کتابیں خریدنے کی ہدایت نہیں دے سکتا‘

2026-10-15
سوشل میڈیا پر سرکارکی تنقید
اہم ترین

حکومت نے بلدیاتی اداروں کے عارضی ملازمین  کی مستقلی کے لیے قواعد اپنائے

2026-10-15
بالائی علاقوں میں برفباری‘سونمرگ لداخ شاہراہ عارضی طور بن
اہم ترین

وادی کے بالائی علاقوں  میں تازہ برف باری  میدانی علاقوں میں بارش

2026-10-14
جنتر منتر پر احتجاج :’اجازت کے منتظر ہیں‘
اہم ترین

وزیر اعلیٰ کی امتحانات سے آگے بڑھ کر مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیمی نظام کی وکالت

2026-10-11
پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے   قریب پانچ بارودی سرنگیں برآمد
اہم ترین

سوپور کے جنگلات سے اسلحہ گولہ بارود اور دھماکہ  خیز مواد کا بڑا ذخیرہ برآمد

2026-10-11
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
اہم ترین

اعلیٰ قیادت سے مبینہ بد سلوکی کانگریس کا جموںاور سرینگر میں احتجاج

2026-10-09
Next Post
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس

اننت ناگ اور ہندواڑہ میں دو منشیات فروش گرفتار

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.