سرینگر//
جنوبی ضلع اسلام آباد کے ڈورو علاقے میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں دو مقامی جنگجو مارے گئے ہیں۔
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ منگل کی سہ پہر کو سیکورٹی فورسز نے مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد اسلام آباد کے ڈورو علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا۔انہوں نے بتایا کہ جوں ہی سیکورٹی فورسز کے اہلکار مشتبہ مقام کے نزدیک پہنچے تو وہاں پر موجود جنگجووں نے حفاظتی عملے پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی ، چنانچہ سلامتی عملے نے بھی پوزیشن سنبھال کر جوابی کارروائی کا آغاز کیا جس دوران دو جنگجو مارے گئے۔
پولیس نے جاں بحق جنگجوؤں کی شناخت ہلسی ڈار ڈورو کے عارف حسین بٹ سہیل احمد لون ساکہ او گام کولگام کے طور کی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ جاں بحق ملی ٹینٹوں کے قبضے سے ایک رائفل بھی برآمد کی گئی۔انہوں نے کہا کہ علاقے میں تلاشی آپریشن ہنوز جاری ہے۔
دریں اثنا پولیس نے عوام سے پْر زور اپیل کی ہے کہ وہ جائے تصادم پر جانے سے تب تک گریز کیا کریں جب تک اْسے پوری طرح سے صاف قرار نہ دیا جائے کیونکہ پولیس اور دیگر سلامتی ادارے لوگوں کے جان و مال کی محافظ ہے لہذا لوگوں کی قیمتی جانوں کو بچانے کیلئے پولیس ہر ممکن کوشش کرتی ہے۔
اس دوران جموں کشمیر پولیس کے آئی جی کشمیر‘ وجے کمار نے کہا ہے کہ مارے گئے جنگجووہی گروپ تھا جو۱۶؍ اپریل کو وٹنار سے فرار ہونے میں کامیاب ہوا۔اس جھڑپ میں ایک فوجی مارا گیا تھا ۔
کمار کاکہنا تھا کہ علاقے میں تیسرے جنگجو کی موجودگی کا امکان۔’’ تلاش جاری ہے۔ امر ناتھ یاترا کا راستہ آنے والے دنوں میں زیادہ محفوظ ہوگا۔‘‘
اس دوران کمار کا کہنا ہے کہ محاصرہ ڈالنے کے ابتدائی مرحلے کے دوران ہی پاکستانی جنگجووں کی طرف سے سیکورٹی فورسز اور عام شہریوں پر فائرنگ کرنے کی نئی حکمت عملی کے پیش نظر ہم ایس او پیز میں کچھ تبدیلیاں لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
پولیس کے ایک ترجمان نے آئی جی کشمیر وجے کمار کے حوالے سے بتایا کہ گزشتہ ایام کے دوران شوپیاں، کولگام اور اننت ناگ اضلاع میں تصادم آرائیوں کے دوران پاکستانی جنگجووں نے جائے وقوع سے فرار ہونے کی خاطر عام شہریوں اور سیکورٹی فورسز پر اندھا دھند فائرنگ کی۔
کمار نے بتایا کہ ابتدائی کارڈن اینڈ سرچ آپریشن کے دوران ہی پاکستانی ملی ٹینٹوں کی جانب سے عام شہریوں پر فائرنگ کے واقعات رونما ہوئے جس دوران ملی ٹینٹ فرار ہونے میں کامیاب بھی ہوئے تاہم اس دوران چند سیکورٹی فورسز اور عام شہریوں کی قیمتی جانیں بھی ضائع ہوئیں۔
آئی جی نے بتایا کہ ملی ٹینٹوں کی اس نئی حکمت عملی کا توڑ کرنے کی خاطر ایس او پیز میں کچھ تبدیلیاں لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔بتادیں کہ پیر کی شام کو پاندوشن شوپیاں میں ابتدائی فائرنگ کے دوران ایک عام شہری از جان ہوا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تلاشی آپریشن کے دوران جنگجووں نے فرار ہونے کی خاطر عام شہریوں پر فائرنگ کی جس وجہ سے ایک قیمتی جان ضائع ہوئی ہیں۔