سرینگر//
وسطی ضلع گاندربل کے گنیوان علاقے میں گذشتہ شب آوارہ کتوں نے ایک درجن بھیڑوں کو ہلاک جبکہ مزید زائد از ایک درجن کو زخمی کر دیا۔
ذرائع نے بتایا کہ گاندربل کے گنیوان علاقے میں پیر اور منگل کی در میانی شب آوارہ کتے مبارک احمد رینہ کے گاؤ خانے میں داخل ہوگئے اور وہاں موجود۱۳بھیڑوں کو بر سر موقع ہی ہلاک جبکہ دیگر۱۴بھیڑوں کو زخمی کر دیا۔
ذرائع نے کہا کہ اطلاع موصول ہوتے ہی محکمہ شیپ ہسبنڈری ایک ٹیم جائے واردات پر پہنچ گئی ہے اور انہوں نے زخمی بھیڑوں کو علاج کے لئے نزدیکی ویٹرنری منتقل کیا ہے ۔
دریں اثنا مقامی لوگوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ متاثرہ کی مالی مدد کرے ۔انہوں نے کہا کہ علاقے میں آوارہ کتوں کی ہڑبونگ سے لوگ پریشان ہیں۔
بتادیں کہ وادی کے شہر وگام میں آوارہ کتوں کی ہڑبونگ نے لوگوں کا جینا اس بس محال کر دیا ہے ۔
سرینگر کے ڈلگیٹ علاقے میں گذشتہ دنوں آوارہ کتوں نے۱۵سیاحوں سمیت۱۹؍افراد کو زخمی کر دیا۔