سرینگر//
گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران طوفانی ہواؤں، بارشوں اور ژالہ باری کے بعد وادی کشمیر میں موسمی صورتحال میں بہتری واقع ہو رہی ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جموں کشمیر اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر موسم خشک رہنے کا امکان ہے تاہم اس دوران کہیں کہیں ہلکی بارشیں متوقع ہیں۔انہوں نے کہا کہ وادی میں۱۶مئی تک موسم خشک رہنے کا امکان ہے ۔
ادھر وادی میں سیاحتی مقام پہلگام کے بغیر شبانہ درجہ حرارت میں ایک بار پھر قدرے گراوٹ درج کی گئی ہے ۔
دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت۸ء۱۲ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب۷ء۱۳ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت۴ء۶ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب ۰ء۹ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت۰ء۶ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب ۷ء۵ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
شمالی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت۰ء۱۱ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب۳ء۱۲ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت۳ء۱۰ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب۳ء۱۲ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
دریں اثنا وادی میں منگل کی صبح سے ہی موسم خشک رہا بلکہ دھوپ بھی چھائی رہی۔
قابل ذکر ہے کہ محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کی پیش گوئی کے مطابق وادی کشمیر میں آنے والے دنوں میں سخت گرمی پڑنے کا امکان ہے ۔
ان کا کہنا ہے کہ وادی میں درجہ حرارت۳۰ ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ درج ہو سکتا ہے کہ جبکہ صوبہ جموں میں درجہ حرارت۴۰ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کرنے کا احتمال ہے ۔