منگل, جولائی 1, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

مبینہ بدعنوانی :جے کے بینک کے سابق عہدیداروں کے گھروں پر چھاپے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-05-11
in مقامی خبریں
A A
سینئر آئی اے ایس افسر نوین چودھری کے گھر پر سی بی آئی کا چھاپہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سرینگر:این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت غیر منقولہ جائیداد ضبط

ضلع میںاننت ناگ:ڈرون اڑنے پر عارضی پابندی عائد:پولیس

سرینگر//
سنٹرل بیرویو آف انویسٹی گیشن(سی بی آئی) نے آج جموں و کشمیر بنک کے سابق عہدیداروں کی طرف سے ممبئی میں ایک بڑی عمارت کی خریداری میں مبینہ بدعنوانی کے معاملے میں سابق چیئرمین حسیب درابو سمیت چار عہدیداروں کی رہائش گاہوں پر چھاپہ ماری کی۔
اطلاعات کے مطابق سی بی آئی نے سرینگر، جموں، ممبئی اور دہلی میں کچھ مقامات پر اس بدعنوانی کی تحقیقات کے ضمن میں چھاپہ مارا ہے۔
سی بی آئی کا الزام ہے کہ کچھ سابق عہدیداروں نے بنک کے لئے ممبئی میں ایک بڑی عمارت بطور دفتر خرید لیا تھا، جس میں کروڑوں روپے کا خرد برد کیا گیا ہے۔
حسیب درابو، پی ڈی پی اور کانگرس کی حکومت کے دوران سنہ ۲۰۰۵ میں بنک کے چیئرمین تعینات کئے گئے تھے اور سنہ۲۰۱۱ میں عمر عبداللہ کی حکومت نے انہیں اس عہدے سے ہٹا دیا تھا۔
واضح رہے کہ حسیب درابو پی ڈی پی اور بی جے پی مخلوط سرکار میں وزیر خزانہ بھی رہ چکے ہیں۔دوابو کے علاوہ بنک کے اسٹیٹس کمیٹی کے سابق ڈائریکٹرز ابراہیم شہداد، اے کے مہتا اور وکرنٹ کتھولیہ کی رہائشیوں پر بھی چھاپے مارے گئے ہیں اور پوچھ گچھ کی گئی۔
اس معاملے کی تحقیقات انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ بھی کر رہی ہے اور اس ای ڈی نے گزشتہ ماہ جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ کو دہلی طلب کیا اور وہاں ان سے پوچھ گچھ کی گئی۔
وہیں نیشنل کانفرنس نے اس کو سیاسی انتقام قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ حکمران جماعت بی جے پی اپنے سیاسی حریفوں کے خلاف ملک کی تحقیقاتی ایجنسیوں کا غلط استعمال کر رہی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ سی بی آئی نے مبینہ فرضی دستاویزات پر ایک نجی کمپنی کو قرضہ دینے کے الزام میں جموں و کشمیر کے سابق چیئرمین مشتاق احمد شیخ کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا اور ان کے خلاف بھی کاروائی جاری ہے۔
مشتاق احمد شیخ سمیت ۱۸ ملازمین پر یہ الزام ہے کہ انہوں نے جے کے بنک کی ماہیم اور وسنت وہار میں واقع دفاتر سے آر ای آئی ایگرو لمیٹڈ کمپنی کو سنہ ۲۰۱۱؍اور۲۰۱۳ کے درمیان ۸۰۰ کروڑ کا قرضہ دیا تھا۔
اس سے قبل بنک کے سابق چیئرمین پرویز احمد پر بھی بنک میں بدعنوانی کے الزام میں جموں و کشمیر کے انسداد رشوت خوری (اے سی بی) نے مقدمہ درج کرکے جیل بھیجا تھا۔ تاہم انہیں بعد میں عدالت سے ضمانت مل گئی تھی اور وہ سجاد لون کی قیادت والی پیپلز کانفرنس میں شامل ہوئے تھے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

دہشت گردی اور علیحدگی پسندانہ سرگرمیاں

Next Post

کشمیری پنڈت قتل معاملہ:وکیل کو سیکورٹی نہ ملنے پر سماعت ملتوی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کولگام میں سابق فوجی کی ہلاکت‘500گرفتار
مقامی خبریں

سرینگر:این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت غیر منقولہ جائیداد ضبط

2025-07-01
اہم تنصیبات کی تصاویرجموں میں ڈرون ضبط
مقامی خبریں

ضلع میںاننت ناگ:ڈرون اڑنے پر عارضی پابندی عائد:پولیس

2025-07-01
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
مقامی خبریں

جموں میں خاتون منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

2025-06-30
ہندواڑہ سڑک حادثے میں ڈرائیور ہلاک
مقامی خبریں

سری نگر کے شالہ ٹینگ میں سڑک حادثہ، ایک کی موت دوسرا زخمی

2025-06-30
مقامی خبریں

پانپور میں معاون دہشت گرد کے گھر پر پولیس کا چھاپہ

2025-06-30
داچھی گام نیشنل پارک بہترین محفوظ جنگلی حیات پارک قرار
مقامی خبریں

داچھی گام نیشنل پارک بہترین محفوظ جنگلی حیات پارک قرار

2025-06-29
مقامی خبریں

جموں کے بشنوہ میں ایک شخص کی تحویل سے ہیرائن جیسا مواد بر آمد

2025-06-29
مقامی خبریں

سرینگر پولیس نے ایک منشیات فروش کی غیر منقولہ جائیداد ضبط کی

2025-06-29
Next Post
سابق جنگجو کمانڈر بٹہ کراٹے کے خلاف عدالت میں عرضی دائر

کشمیری پنڈت قتل معاملہ:وکیل کو سیکورٹی نہ ملنے پر سماعت ملتوی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.