سرینگر//
صوبائی کمشنر کشمیر‘وجے کمار بدھوری نے یہاں سرینگر میں بدھ کے روز کہا کہ لوگوں کو بجلی کا منصفانہ استعمال کرنا چاہے اور ’’میں سپلائی میں بہتری کا وعدہ کرتا ہوں‘‘۔
بدھوری نے کہاکہ ہسپتالوں سمیت ترجیحی تنصیبات کے لیے بجلی کی فراہمی کے خاطر خواہ انتظامات کئے گئے ۔
ڈویژنل کمشنر نے بدھ کے روز کہا کہ اگر صارفین بجلی کا منصفانہ استعمال کریں تو حکام بجلی کی کٹوتیوں کو مزید کم کر دیں گے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے ہسپتالوں سمیت ترجیحی تنصیبات کے لیے بجلی کی فراہمی کے خاطر خواہ انتظامات کیے ہیں۔
بدھوری نے بتایا’’آپ اس موسم سرما میں بجلی کی بہتر فراہمی دیکھیں گے۔ اس کے علاوہ اگر صارفین بجلی کا استعمال عقلمندی سے کرتے ہیں تو کٹوتیوں کو مزید کم کیا جائے گا‘‘۔
صوبائی سربراہ نے کہا کہ’’ہسپتالوں میں گرمی کے بہتر انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے متعلقہ افراد کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ ضرورت کے مطابق ضروریات کو پورا کرنے کے لیے جنریٹر دستیاب کرائے گئے ہیں‘‘۔
بدھوری نے مزید کہا کہ عوام کو اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے بجلی کا درست استعمال کرنا چاہیے۔’’وہ لوگ جو فلیٹ ریٹ حاصل کرتے ہیں لیکن ماہانہ فیس ادا نہیں کرتے ہیں وہ میٹر والے علاقوں میں صارفین کے ساتھ ناانصافی کر رہے ہیں جو وقت پر ٹیرف ادا کر رہے ہیں۔‘‘