پونچھ/۲دسمبر
لیفٹیننٹ گورنر‘ منوج سنہا نے آج پونچھ کے اجوٹے میں شہید حوالدار عبدالماجد کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔
سنہا نے سوگوار خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا اور حکومت کی جانب سے اہل خانہ کو ہر ممکن مدد اور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
عبدالمجید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ پوری قوم کو ان کی بہادری اور جرات پر فخر ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے ٹویٹ کیا”میں راجوری میں انسداد دہشت گردی آپریشن کے دوران شہید ہونے والے پونچھ میں حو عبدالمجید کے گھر گیا اور سوگوار خاندان کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔ ان کے خاندان کی مادر وطن کے لئے خدمات اور قربانیوں کی ایک طویل تاریخ ہے۔ پوری قوم کو ان کی بہادری اور جرا¿ت پر فخر ہے“۔
سنہا کا ٹویٹ میں مزید کہنا تھا”میں اپنی فوج، جموں و کشمیر پولیس اور سی اے پی ایف کی ستائش کرتا ہوں جنہوں نے دہشت گردی کے ماحول کو ختم کرنے کے لئے اچھی طرح سے منصوبہ بند انسداد دہشت گردی کی کارروائیاں کیں۔ ہم دہشت گردی کے ماحولیاتی نظام اور اس کی مدد کرنے والوں کے خلاف اپنی کارروائیوں کو تیز کریں گے۔