سرینگر//
تین روزہ کیش پیکس۲۰۲۳ یعنی ریاستی سطح کی فلیٹیلک نمائش کا افتتاح آج یہاں ایس کے آئی سی سی میں جموں و کشمیر سرکل کے چیف پوسٹ ماسٹر جنرل کرنل ونود کمار کے ہمراہ ۱۵ویںکور کے بریگیڈیئر ہیڈ کوارٹر بریگیڈیئر کے بھاردواج نے کیا۔
تقریب میں۱۵ویں کور کے ہیڈ کوارٹر کرنل جی ایس (آئی ڈبلیو) کرنل فراز اور سرینگر اسمارٹ سٹی لمیٹڈ کے کمشنر جناب اطہر عامر خان نے بھی شرکت کی۔
مذکورہ پروموشنل کاوش کے مطابق محکمہ ڈاک جموں و کشمیر سرکل نے ۲۸سے۳۰نومبر تک’کیش پیکس‘ کا انعقاد کیا ہے جس میں تقریبا ۵۰ہزار ڈاک ٹکٹ اور دیگر فلیٹیک اشیاء نمائش کے لئے رکھی گئی ہیں۔
اس نمائش میں ڈاک ٹکٹوں اور تصویری مجموعے کے ذریعے ہندوستان کی تاریخ، ثقافت، فن اور ورثے کو اجاگر کیا جائے گا۔
انڈیا پوسٹ کے خوشبودار ڈاک ٹکٹوں کے علاوہ۱۸۰۰ویں اور ۱۹۰۰ویں دہائی کے کچھ نایاب اور پرانے ڈاک ٹکٹ بھی نمائش کے لیے رکھے گئے ہیں۔ یہ نمائش ہندوستان اور دیگر ممالک کے کچھ بہترین ڈاک ٹکٹوں، پہلے دن کے کور، منی ایچر شیٹس، اسٹامپ کارڈ وغیرہ کو دیکھنے کا ایک نادر موقع ہے۔ نمائش تینوں دن صبح۱۱ بجے سے شام۴بجے تک عوام کے لئے کھلی رہے گی۔
اس کا مقصد ایک ایسا پلیٹ فارم بھی بننا ہے جس سے نئی نسل کو فلیٹلی اور اس کی خوشگوار دلکشی کے بارے میں متعارف کرایا جاسکے۔ اسکولی بچوں میں فلیٹلی کو ایک شوق کے طور پر فروغ دینے کے ایک حصے کے طور پر ، ملک اور ریاست کے نامور ٹک جمع کرنے والوں کی طرف سے ٹکٹ جمع کرنے پر سیمینار اور ورکشاپ کے انعقاد کے علاوہ اسکولی بچوں میں فلیٹلک کٹس تقسیم کی گئیں۔
تقریب کے ایک حصے کے طور پرگھنٹہ گھر لال چوک پر ایک خصوصی کوور بھی جاری کیا گیا۔ یہ خصوصی کور سرینگر کو اسمارٹ سٹی کے طور پر ترقی یافتہ اور تسلیم کیے جانے اور کشمیر کی تاریخ اور ثقافت میں گھنٹہ گھر کی نمایاں اہمیت کے اعتراف میں جاری کیا گیا تھا۔
جموں و کشمیر سرکل کے چیف پوسٹ ماسٹر جنرل کرنل ونود کمار نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے عام لوگوں کی زندگیوں میں انڈیا پوسٹ کے کردار اور انڈیا پوسٹ کے وسیع نیٹ ورک پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ ڈاک کی آخری حد تک ترسیل کو یقینی بناتے ہوئے مالی شمولیت کو یقینی بنانے میں انڈیا پوسٹ کے کردار پر بھی زور دیا گیا۔
کرنل کمار نے سامعین پر زور دیا کہ وہ فلاٹلی کو ایک مشغلہ کے طور پر لیں جس میں علم اور مالی اقدار میں اضافے کے دوہرے فوائد ہیں۔
ایس ایم سی کے کمشنر اور سرینگر اسمارٹ سٹی لمیٹڈ کے سی ای او‘اطہر عامر خان نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انڈیا پوسٹ کے وسیع نیٹ ورک پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے اسکولی بچوں پر زور دیا کہ وہ ٹکٹ جمع کرنے کے شوق کو آگے بڑھائیں اور سرینگر اسمارٹ سٹی کے لوگوں کو بھی نمائش دیکھنے کی دعوت دی۔ انہوں نے گھنٹہ گھر پر خصوصی کور کے اجراء کا بھی اعتراف کیا جس نے سرینگر شہر کی تزئین و آرائش اور اسمارٹ سٹی میں تبدیل ہونے کے تناظر میں بنیادی اہمیت حاصل کی ہے۔