سرینگر//
جموں وکشمیر کی گرمائی راجدھانی سری نگر میں پولیس نے لوگوں کے پیسے اور موبائیل فون پر ہاتھ صاف کرنے والے دو لیٹروں کو دھر دبوچ کر سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔
سری نگر پولیس نے ایکس پر جانکاری فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ دو افراد جن شناخت سہیل بٹ عرف ڈنٹر ساکن زیون اور عاقب مقصود وانی عرف کرنل ساکن پانتھ چوک کے بطور ہوئی ہے کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔
پولیس کے مطابق گرفتا رشدگان لوگوں سے زبردستی موبائیل فون اور نقدی اڑا لیتے تھے۔جرائم کو انجام دینے کی خاطر استعمال میں لائی جارہی ایک گاڑی کو بھی برآمد کرکے ضبط کیا گیا۔
پولیس نے معاملے کی نسبت ایف آئی آر زیر نمبر۱۸۵/۲۳زیر دفعہ۳۹۲آئی پی سی کے تحت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔