بدھ, جولائی 2, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

وادی میںاسٹرابری کے کاشتکار خوش ‘امسال اچھی فصل پر مطمئن بھی نظر آرہے ہیں

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-05-10
in مقامی خبریں
A A
کشمیر: سٹرا بری پھل اتارنے کا سیزن جوبن پر، کاشتکار خوش و مطمئن

SRINAGAR, MAY 9 (UNI):- Farmers harvesting Strawberry at Gaasu Khimber in outskirts of Srinagar on Monday. UNI PHOTO-15U

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

اودھم پور میں شراب فروش گرفتار، غیر قانونی شراب بر آمد

چنار کور کمانڈر کا شمالی کشمیرمیں آپریشنل تیاریوں اور سیکورٹی صورتحال کا جائزہ

سرینگر//
وادی کشمیر میں اسٹرا بری پھل پودوں سے اتارنے کا سیزن اپنے جوبن پر ہے اور اس سے وابستہ کاشتکار امسال بہت خوش اور مطمئن نظر آ رہے ہیں۔
کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ امسال قبل از وقت گرمی کی شدت میں اضافہ ہونے اور انتہائی کم بارشیں ہونے کے باوجود بھی سٹرا بری کی پیدوار تسلی بخش ہے ۔
بتادیں کہ گذشتہ دو برسوں کے دوران کورونا وبا کے پیش نظر نافذ لاک ڈاؤن کی وجہ سے اس فصل سے جڑے کاشتکاروں کو گونا گوں مشکلات کا سامنا پڑا تھا۔
سرینگر کے مضافاتی علاقہ حضرت بل کے گاسو نامی گاؤں، جس کو کشمیر کا سٹرا بری ولیج بھی کہا جاتا ہے ، میں کاشتکار آج کل پودوں سے تازہ سٹرا بری توڑنے کے کام میں انتہائی مصروف دیکھے جا رہے ہیں اور اچھی پیدوار اور خریدار ہونے کے باعث ان کے چہروں پر خوشیوں کے آثار بھی نمایاں ہیں۔
اسٹرابری وادی کشمیر میں موسم سرما کے اختتام کے بعد تیار ہونے والا سب سے پہلا پھل ہے ۔ پودوں سے اتارنے کے بعد یہ پھل صرف تین سے چار دنوں تک ہی تازہ رہ سکتا ہے ۔ اس پھل کو ملک کے مختلف حصوں میں سپلائی کیا جاتا ہے ۔
ماہرین کے مطابق جموں وکشمیر اس پھل کی کاشت کے لئے موزوں جگہ ہے ۔
گوسو سے تعلق رکھنے والے منظور احمد نامی ایک کاشتکار نے یو این آئی کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ امسال کم بارشیں ہونے اور گرمی کی شدت میں پہلے ہی اضافہ درج ہونے کے باوجود بھی اسٹرا بری کی پیدوار بہت اچھی ہے ۔
منظوڑ نے کہا’’ماہ مارچ اور اپریل میں کم بارشیں ہونے اور گرمی معمول سے زیادہ بڑھنے سے ہمیں خدشات تھے کہ یہ فصل سوکھ جائے گی‘‘۔ان کا کہنا تھا’’چونکہ اس فصل پر ہر شام ہلکا پانی چھڑکنے کی ضرورت پڑتی ہے لہذا بارش نہ ہونے کے باعث ہم پریشان تھے ‘‘۔
کاشتکار نے کہا کہ ہم ہر شام فصل پر پانی چھڑکتے تھے تاہم گرمی کی شدت سے تھوڑا نقصان بھی ہوا اور پودے مرجھا بھی گئے لیکن بعد میں بارشیں ہونے سے یہ پودے دوباررہ تر و تازہ ہوگئے ۔انہوں نے کہا کہ سٹرا بری کی کاشت وادی کے ٹنگمرگ علاقے اور جنوبی کشمیر کے بعض علاقوں میں بھی کی جاتی ہے لیکن ووسو میں اس کی سب سے زیادہ پیدوار ہوتی ہے ۔
منظور کا کہنا تھا’’ووسو میں ہر روز دو ہزار کلو سٹر بری پودوں سے اتاری جاتی ہے اور اس کو مارکیٹ میں سپلائی کیا جاتا ہے اور دو کلو والی سٹرا بری ٹرائی کی قیمت ساڑھے تین سو روپے ہے ‘‘۔
کاشتکار نے کہا کہ ہم اکثر خود ہی اس پھل کو منڈی تک پہنچاتے ہیں جبکہ کئی گاہک ہمارے پاس بھی پہنچ کر مال اٹھاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آئس کریم فیکٹری، بیکری والے ، اور جوس فیکٹری کے مالکان ہمارے پاس آکر ہم سے مال خریدتے ہیں۔
منظور احمد نے حکومت سے اپیل کی کہ وہ اس فصل کی آبپاشی کو یقینی بنانے کے لئے کاشتکاروں کو سہولیات فراہم کریں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

وسطی ضلع بڈگام میں۲۵سالہ نوجوان کا مبینہ قتل، دو افراد گرفتار‘تحقیقات جاری

Next Post

پٹن گھریلو تشدد معاملہ: پولیس نے خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس
مقامی خبریں

اودھم پور میں شراب فروش گرفتار، غیر قانونی شراب بر آمد

2025-07-02
مقامی خبریں

چنار کور کمانڈر کا شمالی کشمیرمیں آپریشنل تیاریوں اور سیکورٹی صورتحال کا جائزہ

2025-07-02
شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس
مقامی خبریں

بالتل میں جعلی یاترا کارڈ استعمال کرنے والا شخص کوگرفتار

2025-07-02
کولگام میں سابق فوجی کی ہلاکت‘500گرفتار
مقامی خبریں

سرینگر:این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت غیر منقولہ جائیداد ضبط

2025-07-01
اہم تنصیبات کی تصاویرجموں میں ڈرون ضبط
مقامی خبریں

ضلع میںاننت ناگ:ڈرون اڑنے پر عارضی پابندی عائد:پولیس

2025-07-01
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
مقامی خبریں

جموں میں خاتون منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

2025-06-30
ہندواڑہ سڑک حادثے میں ڈرائیور ہلاک
مقامی خبریں

سری نگر کے شالہ ٹینگ میں سڑک حادثہ، ایک کی موت دوسرا زخمی

2025-06-30
مقامی خبریں

پانپور میں معاون دہشت گرد کے گھر پر پولیس کا چھاپہ

2025-06-30
Next Post
ہمہامہ معاملہ: فوجی جوان مقامی لڑکیوں کو جانتے نہیں تھے : پولیس

پٹن گھریلو تشدد معاملہ: پولیس نے خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.