سرینگر//
سرینگر کے گوجوارہ علاقے میں منگل کی صبح آگ کی ایک واردات میں ایک ڈیپارٹمنٹل سٹور کو شدید نقصان ہوا۔
ذرائع نے بتایا کہ سرینگر کے گوجوارہ علاقے میں منگل کی صبح’پک این سیو‘نامی ایک ڈیپارٹمنٹ اسٹور میں آگ لگ گئی۔انہوں نے کہا کہ اگرچہ آگ کو قابو میں کر لیا گیا تاہم نہ صرف اس ڈیپارٹمنٹ اسٹور کو نقصان پہنچا بلکہ متصل وقع چند دکانوں کو بھی جزوی نقصان پہنچا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ آگ لگنے کی وجوہات معلوم کی جا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس واردات میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے ۔