سرینگر//
جموں کشمیر پبلک سروس کمیشن (جے کے پی ایس سی) نے نومبر اور دسمبر میں منعقد ہونے والے کئی امتحانات کو اگلی نوٹس جاری ہونے تک ملتوی کر دیا ہے ۔
طلبا کو کہا گیا ہے کہ وہ ان امتحانات کیلئے تیار رہیں جن کو کمیشن کی ہدایت پر جلد ہی منعقد کیا جا سکتا ہے ۔
کمیشن کی طرف سے جاری ایک نوٹس میں کہا گیاہے’’دفتری نوٹس مورخہ۹نومبر۲۰۲۳اور۱۶نومبر۲۰۲۳ کے تسلسل میں تمام متعلقہ امیدواروں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ۲۶نومبر ۲۰۲۳‘۴دسمبر۲۰۲۳‘۱۰دسمبر۲۰۲۳‘۱۲دسمبر ۲۰۲۳؍اور۱۷دسمبر۲۰۲۳کو منعقد ہونے والے تحریری/ محکماتی امتحانات کو اگلی نوٹس جاری ہونے تک ملتوی کیا جاتا ہے ‘‘۔
نوٹس میں امید واروں کو ان امتحانات کے لئے تیار رہنے کا مشورہ دیا گیا جن کو کمیشن کی ہدایت پر مختصر نوٹس پر منعقد کیا جا سکتا ہے ۔