ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

کانگریس بدعنوانی، اقربا پروری اور خوشامد کی علامت ہے:وزیر اعظم

’ؔیہ ایسی تین برائیاں جو ہندوستان کو ترقی یافتہ ملک بننے سے روکتی ہیں‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-11-22
in کھیل
A A
مودی نے پلیٹ فارم پر گورنمنٹ ای-مارکیٹ پلیس کی تعریف کی، ایک سال میں ایک لاکھ کروڑ کے بقدر کاروبار
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

تلک کا آؤٹ ہونا میچ کا ‘ٹرننگ پوائنٹ رہا: سیمسن

کبڈی چیمپئنز لیگ: پانچ فرنچائزز نے دیوانک دلال، آشو ملک سمیت 10 کھلاڑیوں کو برقرار رکھا

جے پور//
وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو کہا کہ کانگریس بدعنوانی، اقربا پروری اور خوشامد کی علامت ہے۔ؔؔیہ ایسی تین برائیاں جو ہندوستان کو ترقی یافتہ ملک بننے سے روکتی ہیں‘‘۔
راجستھان کے باران ضلع میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے کہا کہ کانگریس کے لیڈر بے ضابطہ ہیں اور ریاست کے عوام تکلیف میں ہیں کیونکہ حکمران پارٹی نے انہیں ڈاکوؤں، فسادیوں اور مجرموں کے حوالے کر دیا ہے۔
ٍٍ مودی نے کہا’’جب تک ملک کے تین دشمن… بدعنوانی، اقربا پروری اور خوشامدی ہمارے درمیان ہیں، ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کی قرارداد کو پورا کرنا مشکل ہوگا۔ کانگریس ان تین برائیوں کی سب سے بڑی علامت ہے‘‘۔
  وزیر اعظم نے کہا’’چاہے وہ کانگریس کے ایم ایل اے ہوں یا وزیر، ہر کوئی بے قابو ہے اور عوام کو تکلیف ہو رہی ہے۔ کانگریس نے راجستھان کے لوگوں کو ڈاکوؤں، فسادیوں، ظالموں اور مجرموں کے حوالے کر دیا ہے‘‘۔
مودی نے مزید کہا’’آج راجستھان میں بچے بھی کہہ رہے ہیں کہ گہلوت جی، آپ کو ووٹ نہیں ملے گا‘‘۔
وزیر اعظم نے راجستھان میں امن و امان کی صورتحال پر بھی کانگریس کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اس کے وزراء کو بہنوں اور بیٹیوں کے ساتھ مظالم کرنے والوں کے ساتھ کھڑے دیکھا گیا ہے۔
مودی نے کہا کہ بی جے پی کی ترجیح خواتین کی بہبود اور تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔انہوں نے کہا کہ کانگریس کی حمایت کی وجہ سے راجستھان میں سماج دشمن طاقتوں کے حوصلے بلند ہیں۔
اس سے پہلے پیر کو پالی ضلع میں انتخابی ریلی میں مودی نے زور دے کر کہا کہ راجستھان کو ایسی حکومت کی ضرورت ہے جو ترقی کو اولین ترجیح دے، جب کہ کانگریس کے لیے بدعنوانی اور خاندانی سیاست سے زیادہ اہم کوئی چیز نہیں ہے۔
وزیر اعظم نے کانگریس اور اس کے اتحادیوں پر خواتین مخالف ذہنیت رکھنے کا الزام بھی لگایا۔
مودی کاکہنا تھا’’جب سے خواتین کو ریزرویشن دینے کا قانون (لوک سبھا اور ریاستی اسمبلیوں میں) پاس ہوا ہے، انہوں نے خواتین کے خلاف مہم شروع کر دی ہے۔ گھمنڈیا اتحاد کے قائدین نے ہماری ماؤں اور بہنوں کے بارے میں انتہائی قابل اعتراض تبصرہ کیا ہے‘‘۔
وزیر اعظم مودی نے اکثر انڈین نیشنل ڈیولپمنٹل انکلوسیو الائنس (انڈیا) کو ’گھمنڈیا‘ (مغرور) اتحاد کے طور پر نشانہ بنایا ہے۔
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

نومبر اور دسمبر میں منعقد ہونے والے امتحانات ملتوی:پی ایس سی

Next Post

بجلی کٹوتی:لوگوں کو اجتماعی سزا دینا نا انصافی ہے:بخاری

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

تلک کا آؤٹ ہونا میچ کا ‘ٹرننگ پوائنٹ رہا: سیمسن
کھیل

تلک کا آؤٹ ہونا میچ کا ‘ٹرننگ پوائنٹ رہا: سیمسن

2026-10-16
کبڈی چیمپئنز لیگ: پانچ فرنچائزز نے دیوانک دلال، آشو ملک سمیت 10 کھلاڑیوں کو برقرار رکھا
کھیل

کبڈی چیمپئنز لیگ: پانچ فرنچائزز نے دیوانک دلال، آشو ملک سمیت 10 کھلاڑیوں کو برقرار رکھا

2026-10-16
ایشیائی کھیلوں کے تمغہ فاتح کھلاڑیوں سے وزیراعظم مودی کی ملاقات
کھیل

ایشیائی کھیلوں کے تمغہ فاتح کھلاڑیوں سے وزیراعظم مودی کی ملاقات

2026-10-16
کھیل

شریئس ایّر ٹی-20 بلے بازی رینکنگ میں چوتھے نمبر پر پہنچے

2026-10-16
کھیل

مُرلی سری شنکر کے ٹخنے کی سرجری ہوئی، 2027 کے سیزن میں واپسی پر نظریں

2026-10-16
کھیل

دہلی سینئر خواتین ٹی-20 ٹیم کا اعلان، سونی یادو کپتان

2026-10-16
کھیل

ہاکی ورلڈ کپ 2026 نے دنیا بھر میں 40.33 کروڑ ٹی وی ناظرین کا ریکارڈ بنایا

2026-10-16
کھیل

سریش رینا نے رنجی ٹرافی کے لیے اتر پردیش کی 4 ٹیمیں بنانے کی وکالت کی

2026-10-16
Next Post
’اسمبلی انتخابات ۳۷۰ کی بحالی کے کھوکھلے نعرے پر نہیں لڑا جاسکتا‘

بجلی کٹوتی:لوگوں کو اجتماعی سزا دینا نا انصافی ہے:بخاری

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.