جمعہ, مئی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

بجلی…بلی تھیلے سے باہر آئی

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2023-11-22
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آپریشن سندور!

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

چلئے صاحب بلی تھیلے سے باہر آگئی ہے اور … اور اب شک کی کوئی گنجائش نہیں رہی… بالکل بھی نہیں رہی ۔ وہ کیا ہے کہ محکمہ بجلی کے پرنسپل سیکریٹری نے حکم دیا ہے اور… اور ان کا حکم… حکم نواب تادر نواب نہیں ہے… یہ حکم دیا ہے کہ محکمہ اضافی بجلی نہ خریدے کہ … کہ اس سے بجٹ کا توازن بگڑ جاتا ہے… کہنے کا مطلب کہ … کہ جموں کشمیر کو جتنی بجلی ملتی ہے… جموں کشمیر مقامی پیداوار کے علاوہ جتنی بجلی خریدتا ہے اس سے زیادہ نہ خریدی جائے… اس سے زیادہ خریدی نہیں جائیگی… بالکل بھی نہیں جائے … اور یقین کیجئے کہ ہمیں اس پر کوئی اعتراض نہیں ہے… اس لئے نہیں ہے کہ ہم الطاف بخاری نہیں ہیں جو ایل جی انتظامیہ کونااہل قراردیتے ہوئے اسے حکم دیں کہ وہ دہلی سے بجلی خریدنے کیلئے پیسے مانگے… نہیں صاحب ہم ایسا نہیں کہہ سکتے ہیں… یا کہنے کی جرأت نہیں کر سکتے ہیں… ہاں اتنا چاہتے ہیں کہ اگر پی ڈی ڈی کو اضافی بجلی خریدنے کی اجازت نہیں ہے اور… اور ساتھ ہی پی ڈی ڈی کے پرنسپل سیکریٹری غیر اعلانیہ کٹوتی کو نا قابل برداشت بھی قرار دیں تو… تو کوئی تو ہمیں بتائیے پھر بجلی آئیگی کہاں سے…کیسے ہمیں اور آپ کو غیر اعلانیہ کٹوتی سے نجات مل سکتی ہے… بالکل بھی نہیں مل سکتی ہے کہ…کہ ہمیں اس بات پر پورا بھروسہ ہے کہ پی ڈی ڈی کو لوگوں کو… عام لوگو ں کو ستانے کا‘ترسانے کا کوئی شوق نہیں ہے… بالکل بھی نہیں ہے کہ…کہ اگر محکمہ کو غیر اعلانیہ کٹوتی کا سہارا لینا پڑ رہا ہے تو… تو اس کی بھی یقینا کوئی مجبوری ہو گی اور… اور سو فیصد ہو گی ۔خیر بات چاہے کچھ بھی ہو… ایک بات تو واضح ہے کہ… کہ ایل جی انتظامیہ کے ایک افسر کی طرف سے یہ بات واضح کی گئی ہے کہ اضافی بجلی نہیں خریدی جائے گی اور… اور اس بات کا یہ مطلب ہو گا کہ آنے والے دنوں میں… جب سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو جائیگا… جب لوگوں… عام لوگوں کو بجلی کی اور زیادہ ضرورت ہو گی اور… اور شدت سے ہو گی… بجلی دستیاب نہیں ہو گی… اس میں مزید کٹوتی ہوگی… اعلانیہ اور غیر اعلانیہ بھی کہ…کہ سردی جتنی زیادہ بڑھ جائیگی … اتنی ہی بجلی کی مانگ میں بھی اضافہ ہو جائیگا… لیکن چونکہ اضافی بجلی نہ خریدنے کا حکم آیا ہے… اس لئے صاحب ایک اور تاریک سرما… جو تاریک ترین ہو گا کیلئے تیار ریئے ۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

راجوری کے سولکی گاوں میں دوسرے روز بھی تلاشی آپریشن جاری

Next Post

کانگریس کا داغدار ماضی

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آپریشن سندور!

2025-05-08
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

2025-05-06
سچ تو یہ ہے

شرماجی قائد ثانی سے خوش… لیکن!

2025-05-04
سچ تو یہ ہے

پاکستانی میڈیا: کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی !

2025-05-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

واضح جھکاؤ

2025-05-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

یہ بھی تو خود کشی ہی ہے !

2025-04-30
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

… لیکن جنگ نہیں !

2025-04-29
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

…ہم تو کہہ رہے تھے!

2025-04-27
Next Post

کانگریس کا داغدار ماضی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.