سرینگر//
یونین ٹیریٹری لداخ کا ’’سی بکتھورن‘‘ نامی پھل اب جغرافیائی انڈیکیشن (جی آئی) ٹیگنگ کی بدولت ملکی اور بین الاقوامی سطح پر ایک منفرد شناخت کا حامل ہوگا۔
صنعت و تجارت کے محکمہ، لداخ کو جغرافیائی انڈیکیشن رجسٹری کی جانب سے ’’لداخ سی بکتھورن‘‘ کلاس۳۱ کے لیے رجسٹرڈ پروپرائٹر کے طور پر اختیارات دیے گئے ہیں۔
لداخی خوبانی کے بعد جی آئی ٹیگ حاصل کرنے والا ’’سی بکتھورن‘‘ یونین ٹیریٹری کا ددوسرا پھل ہے۔ اب لداخ میں اگنے والے سی بکتھورن پھل کو فروغ دینے اور بین الاقوامی سطح پر مارکیٹنگ کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
سی بکتھورن لداخ میں پایا جانے والا ایک حیرت انگیز پودا ہے جس سے چھوٹے، کھٹے چکھنے والے نارنگی یا پیلے رنگ کے بیر اگتے ہیں جن میں وٹامنز خاص طور پر ’’سی‘‘ کی مقدار زیادہ ہوتی ہے۔
لداخ کے علاقے میں یہ پودے قدرتی طور پر۱۱۵۰۰ ہیکٹر پر پھیلا ہوا ہے۔ خشک سالی میں بھی ہرا بھرا رہنے کے علاوہ یہ پودا منفی۴۳ ڈگری سیلسیس تک انتہائی سرد درجہ حرارت کو بھی برداشت کر سکتا ہے۔ ان دو خصوصیات کی وجہ سے یہ پودا لدداخ جیسے سرد علاقوں کے لیے ایک بہترین فصل ہے۔