ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

کانگریس آتی ہے تو دہشت گرد اور فسادی بے لگام ہو جاتے ہیں :مودی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-11-19
in مقامی خبریں
A A
۲۲؍اکتوبر سے روز گار میلہ ‘۱۰ لاکھ نوکریاں فراہم ہوں گی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہائی کورٹ کی ڈل جھیل میں موٹر بوٹس چلانے پر پابندی

گیانیش کمار کو استعفیٰ دینا ہوگا: نائب وزیر اعلیٰ چودھری

بھرت پور//
وزیر اعظم ‘نریندر مودی نے راجستھان کی کانگریس حکومت پر بدعنوانی، چاپلوسی کی سیاست کرنے ، نوجوانوں کے مستقبل سے کھیلنے، خواتین کے تحفظ میں لاپرواہی برتنے اور امن و امان برقرار رکھنے میں ناکام رہنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ کانگریس جہاں جہاں جہاں بھی آتی ہے، وہاں دہشت گرد، مجرم اور فسادی بے لگام ہو جاتے ہیں۔
مودی ہفتہ کو یہاں بھرت پور اور دیگ اضلاع سے بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی ) کے امیدواروں کی حمایت میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کررہے تھے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ کانگریس کے لیے چاپلوسی ہی سب کچھ ہے۔ کانگریسچاپلوسی کرنے کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتی ہے۔ اس خوشامد کے لیے کانگریس نے راجستھان میں عوام کے اعتماد کو بھی ٹھیس پہنچائی ہے۔اس کہاوت کا حوالہ دیتے ہوئے کہ’جس تھالی میں کھاتے ہو، اسی میں سوراخ کرتے ہو‘، انہوں نے کہا کہ راجستھان میں کانگریس نے بھی ایسا ہی کیا ہے۔’’ یہاں یہ کانگریس حکومت کی ذمہ داری تھی کہ وہ ہر شہری کی جان و مال کی حفاظت کرتی۔ لیکن ہوا یہ کہ پچھلے پانچ برسوں میں سب سے زیادہ جرائم بہنوں، بیٹیوں، دلتوں اور محروموں کے خلاف سب سے زیادہ مظالم ہوئے ہیں۔ صورتحال یہ تھی کہ ہولی ہو، رام نومی ہو، ہنومان جینتی سمیت کوئی بھی تہوار ہو، لوگ امن سے نہیں منا سکتے تھے۔ راجستھان میں فسادات، پتھراؤ، کرفیو، یہ سب چل رہا تھا‘‘۔
وزیراعظم نے کہا کہ جو وزیر اعلیٰ جو خود یہ کہے کہ خواتین سے زیادتی کے جھوٹے مقدمات درج کروائے جاتے ہیں، کیا وہ خواتین کی حفاظت کر سکتے ہیں؟ مودی نے کہا کہ راجستھان میں پچھلے پانچ برسوں میں کیا ہوا، پچھلے پانچ برسوں میں جو تباہی ہوئی ہے اس کا ذمہ دار کون ہے، نوجوانوں کا مستقبل برباد کرنے والا کون ہے۔ یہاں کانگریس نے راجستھان کو بدعنوانی، فسادات اور جرائم میں صف اول میں لاکر کھڑا کردیا ہے۔ اسی لیے راجستھان کہہ رہا ہے جادوگر جی، کونی ملے ووٹ جی۔
مودی نے راجستھان سے کانگریس کی گہلوت حکومت کی رخصتی کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ۲۵ تاریخ کو فیصلے کی گھڑی میں رائے دہندگان کو ریاست کی حکمرانی کی باگ ڈور بی جے پی کے حوالے کرنی چاہیے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

خوبانی کے بعدلداخی بیر ’سی بکتھورن‘ کو بھی ملا جی آئی ٹیگ

Next Post

بڈگام:عدالت نے اپنی بیوی کو قتل کرنے والے شخص کو مجرم قرار دیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کشمیر میں فروری کی ریکارڈ توڑ گرمی
اہم ترین

ہائی کورٹ کی ڈل جھیل میں موٹر بوٹس چلانے پر پابندی

2026-10-16
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
مقامی خبریں

گیانیش کمار کو استعفیٰ دینا ہوگا: نائب وزیر اعلیٰ چودھری

2026-10-15
ٹی ای ٹی سے متعلق سپریم کورٹ  میں نظرثانی درخواست دائر: ایتو
اہم ترین

’نجی تعلیمی ادارے مخصوص کتاب فروش سے کتابیں خریدنے کی ہدایت نہیں دے سکتا‘

2026-10-15
سوشل میڈیا پر سرکارکی تنقید
اہم ترین

حکومت نے بلدیاتی اداروں کے عارضی ملازمین  کی مستقلی کے لیے قواعد اپنائے

2026-10-15
بالائی علاقوں میں برفباری‘سونمرگ لداخ شاہراہ عارضی طور بن
اہم ترین

وادی کے بالائی علاقوں  میں تازہ برف باری  میدانی علاقوں میں بارش

2026-10-14
جنتر منتر پر احتجاج :’اجازت کے منتظر ہیں‘
اہم ترین

وزیر اعلیٰ کی امتحانات سے آگے بڑھ کر مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیمی نظام کی وکالت

2026-10-11
پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے   قریب پانچ بارودی سرنگیں برآمد
اہم ترین

سوپور کے جنگلات سے اسلحہ گولہ بارود اور دھماکہ  خیز مواد کا بڑا ذخیرہ برآمد

2026-10-11
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
اہم ترین

اعلیٰ قیادت سے مبینہ بد سلوکی کانگریس کا جموںاور سرینگر میں احتجاج

2026-10-09
Next Post
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج

بڈگام:عدالت نے اپنی بیوی کو قتل کرنے والے شخص کو مجرم قرار دیا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.