ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اسرائیل نے حماس سے کئی گنا زیادہ لوگوں کو یرغمال بنایا: اردگان

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-11-19
in عالمی خبریں
A A
اردگان یوکرین روس مذاکرات کی میزبانی کریں گے

Turkey

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امریکہ نے یوکرین کو روسی میزائل حملوں کی پیشگی اطلاع روک دی؟

ٹرمپ کا دورۂ ایشیا کے دوران شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن سے ملاقات کا امکان

انقرہ
ترکی غزہ کی پٹی میں یرغمالیوں کے تبادلے کی وکالت کرتا ہے لیکن اسرائیل نے فلسطینی تحریک حماس سے کئی گنا زیادہ لوگوں کو یرغمال بنالیا ہے۔
یہ بات ترک صدر رجب طیب ایردوگان نے جمعہ کے روز کہی۔
مسٹر اردگان نے یرغمالیوں کے تبادلے پر برلن میں جرمن چانسلر اولاف اشکولز کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا”جی ہاں، ہم بھی اس کی وکالت کرتے ہیں۔ اگر ہم یرغمالیوں کی تعداد کی بات کریں تو اسرائیل کے پاس کتنے یرغمال ہیں اور حماس کے پاس کتنے یرغمال ہیں؟ اگر دیکھا جائے تو اسرائیل حماس سے کئی گنا زیادہ لوگوں کو یرغمال بنا چکا ہے۔ اگر ہم اس طرف آنکھیں بند کر لیں تو یہ ناانصافی ہو گی”۔
جرمن چانسلر نے ترک رہنما کے سامنے کہا کہ اسرائیل اور غزہ کی پٹی دونوں میں شہریوں کی زندگیوں کی یکساں قیمت ہے، حالانکہ انہوں نے اسرائیل کے اپنے دفاع کے حق پر بھی زور دیا۔
مسٹراشکولز نے اعلان کیا کہ پریس کانفرنس کے بعد، وہ اور مسٹر ایردوگان غزہ کے رہائشیوں کے لیے انسانی امداد اور یرغمالیوں کو آزاد کرانے کے لیے انکلیو میں ممکنہ جنگ بندی پر بات کریں گے۔ توقع ہے کہ دونوں لیڈران یوکرین کے تنازعہ اور سویڈن کی ناٹو میں رکنیت پر بھی بات چیت کریں گے۔
قبل ازیں، مسٹر ایردوگان ترکی کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان اور وزیر تجارت عمر بولات کے ہمراہ دو روزہ دورے پر برلن پہنچے تھے۔ مسٹر ایردوگان نے جمعہ کے روز جرمن چانسلر کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے قبل جرمن صدر فرانک والٹر اسٹین میئر سے ملاقات کی۔ دونوں صدور نے غزہ کی پٹی اور یوکرین کے تنازعات، ناٹو کے مستقبل، دوطرفہ تعلقات، یورپی یونین اور ترکی کے تعلقات اور نقل مکانی کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔
قابل ذکر ہے کہ 07 اکتوبر کو فلسطینی گروپ حماس نے غزہ کی پٹی سے اسرائیل کے خلاف اچانک راکٹ حملہ کیا اور اسرائیلی برادریوں کے لوگوں کو قتل اور اغوا کیا۔ اسرائیل نے جوابی حملے کیے اور غزہ کی پٹی کی مکمل ناکہ بندی کردی، پانی، خوراک اور ایندھن کی سپلائی تک بند کر دی۔
اسرائیل نے 27 اکتوبر کو حماس کے جنگجوؤں کو ختم کرنے اور یرغمالیوں کو بچانے کے ہدف کے ساتھ غزہ کی پٹی کے اندر بڑے پیمانے پر زمینی دراندازی شروع کی۔ اس تنازعے کے نتیجے میں اسرائیل میں تقریباً 1200 اور غزہ کی پٹی میں 12000 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جنوبی کوریا: اسپتال میں آتشزدگی سے 38 افراد زخمی

Next Post

خوبانی کے بعدلداخی بیر ’سی بکتھورن‘ کو بھی ملا جی آئی ٹیگ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امریکہ نے یوکرین کو روسی میزائل حملوں کی پیشگی اطلاع روک دی؟
عالمی خبریں

امریکہ نے یوکرین کو روسی میزائل حملوں کی پیشگی اطلاع روک دی؟

2026-10-16
ٹرمپ کا دورۂ ایشیا کے دوران شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن سے ملاقات کا امکان
عالمی خبریں

ٹرمپ کا دورۂ ایشیا کے دوران شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن سے ملاقات کا امکان

2026-10-14
ایئر فرانس کا اسرائیلی پابندیوں پر عمل درآمد کا اعلان، 31 ممالک کے شہری عملے کے لیے پروازوں پر پابندی
عالمی خبریں

ایئر فرانس کا اسرائیلی پابندیوں پر عمل درآمد کا اعلان، 31 ممالک کے شہری عملے کے لیے پروازوں پر پابندی

2026-10-14
بلغاریہ کے ساحل کے قریب تجارتی جہازوں پر ڈرون حملوں کی یورپی یونین کی مذمت
عالمی خبریں

بلغاریہ کے ساحل کے قریب تجارتی جہازوں پر ڈرون حملوں کی یورپی یونین کی مذمت

2026-10-14
شمالی اسرائیل میں دھماکا، کم از کم 20 افراد زخمی
عالمی خبریں

شمالی اسرائیل میں دھماکا، کم از کم 20 افراد زخمی

2026-10-14
فرانسیسی طلبہ کے احتجاج میں گریٹا تھنبرگ بھی شامل
عالمی خبریں

فرانسیسی طلبہ کے احتجاج میں گریٹا تھنبرگ بھی شامل

2026-10-14
عالمی خبریں

روس اور چین ایران کی مدد کر رہے ہیں؟ ٹرمپ نے الزامات مسترد کر دیے

2026-10-14
عالمی خبریں

ایران کے جنوب مشرقی علاقے میں مسلح جھڑپیں تیز، تین افراد ہلاک

2026-10-14
Next Post

خوبانی کے بعدلداخی بیر ’سی بکتھورن‘ کو بھی ملا جی آئی ٹیگ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.