سیول
جنوبی کوریا کے شہر گومی کے ہفتہ کو ایک اسپتال میں آگ لگنے سے 38 افراد زخمی ہوگئے۔یونہاپ نیوز ایجنسی نے یہ اطلاع دی ہے۔
ایجنسی نے بتایا کہ آگ مقامی وقت کے مطابق صبح 8:10 بجے دارالحکومت سیول سے تقریباً 200 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع گومی کے ایک چھ منزلہ اسپتال میں لگی۔ اسپتال سے مریضوں سمیت نکالے گئے 91 افراد میں سے 38 لوگوں کو دھوئیں کی وجہ سے سانس لینے جیسی معمولی پریشانی کا سامنا ہے۔ مریضوں کو دوسرے قریبی اسپتال لے جایا گیا۔فائر حکام نے اسپتال کی عمارت کے اندر کئی سرچ آپریشن کیے تاہم کسی اضافی جانی نقصان کی تصدیق نہیں ہوئی۔ تقریباً ایک گھنٹے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔
پولیس اور فائر حکام واقعے کی اصل وجہ کی تحقیقات کر رہے ہیں۔