سرینگر//
جموں و کشمیر بھارت سکاؤٹس اینڈ گائیڈز کے ایک وفد نے آج یہاںراج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج ِنہا سے ملاقات کی۔
لیفٹیننٹ گورنر نے نوجوانوں میں خود نظم و ضبط، خدمت اور حب الوطنی کی اقدار کو فروغ دینے اور قومی ترقی میں تعاون کرنے پر کیڈٹوں اوراَفسران کی سراہنا کی۔
وفد نے یونیورسٹیوں میں سکاؤٹس اینڈ گائیڈز کی سرگرمیوں کو فروغ دینے اور سکاؤٹس اور گائیڈز کے داخلہ کوٹا کو بڑھانے کے بارے میں لیفٹیننٹ گورنر کو ایک یادداشت بھی پیش کی۔
اس دوران کشمیر کے شہری بلدیاتی اِداروں کے صدور کی کوآرڈی نیشن کمیٹی کے چیئرمین محمد اقبال آہنگر کی قیادت میں ایک وفد نے آج یہاںراج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا سے ملاقات کی۔
وفد کے ارکان نے لیفٹیننٹ گورنر کو اپنے اپنے علاقوں میں مختلف ترقیاتی امور سے آگاہ کیا۔