سرینگر//
لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج اُن شہریوں کی عیادت کی جو اسر ڈوڈہ میں ایک بس حادثے میں زخمی ہوئے تھے اور گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں میں داخل ہیں۔
لیفٹیننٹ گورنر کو زخمیوں کی حالت کے بارے میں جانکاری دی گئی ۔اُنہوں نے ڈاکٹر وں او رطبی عملے کی ٹیم سے ملاقات کی اور اِ س بات پر زور دیا کہ ان کے علاج میں کوئی دقیقہ فرو گذاشت نہ کیا جائے ۔
ضلع میں بدھ کو ایک سڑک حادثے میں جہاں۳۸؍افراد اپنی قیمتی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے وہیں تقریباً ۱۵؍افراد اس وقت ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔
اس حادثے کے فوراً بعد ضلع انتظامیہ نے بچاؤ کارروائی شروع کی اور ساتھ ہی حادثے کی وجوہات کا پتہ لگانے کے لیے تین رکنی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی‘ متاثرین کو معاوضہ بھی دیا گیا۔
ابتدائی جانچ سے یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ حادثہ ’گاڑی میں گنجائش سے زائد سواریاں اور ڈرائیور کی غیر ذمہ دارنہ طریقے سے گاڑی چلانے‘ کی وجہ سے پیش آیا ہے