ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

امشی پورہ انکائونٹر:پہلے بھی کیپٹن کو ضمانت پررہا کیا گیا

کشمیر لیڈروں نے ضمانت دینے پر سوالات اٹھائے تھے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-11-17
in اہم ترین
A A
۲۰۲۰ میں تین مزدوروں کو’جھڑپ‘ میں ہلاک کرنے کا معاملہ:
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

سرینگر//
پچھلے ہفتے امشی پورہ فرضی جھڑپ میں ملوث فوجی کیپٹن بھوپیندر سنگھ کو آرمڈ فورسز ٹریبونل کی طرف سے عمر قید کی سزا معطل کرنے اور مشروط ضمانت دینے سے قبل بھی، ٹربیونل کارروائیوں کے دوران۲بار عبوری ضمانت دی گئی تھی۔
بتادیں کہ جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے امشی پورہ علاقے میں۱۸جولائی۲۰۲۰کو ایک انکائونٹر ہوا تھا جس میں۳؍افراد مارے گئے تھے ۔ لیکن بعد میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ جاں بحق جنگجو نہیں بلکہ راجوری سے تعلق رکھنے والے مزدور ہیں۔ بعد ازاں فوج کی تادیبی کارروائی کے دوران کپٹن بھوپیندر سنگھ کو قصور وار پایا گیا اور اس کو عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔
ٹربیونل نے مذکورہ افسر کو اکتوبر۲۰۲۲؍اور سال رواں کے ماہ فروری میں بھی عبوری ضمانت دی ہے ۔
فوجی افسر نے اپنے وکیل کے ذریعے اپنی والدہ اور اہلیہ کی’بیماری اور ہسپتال میں داخل ہونے‘کی بنیاد پر۶ہفتوں کیلئے عبوری ضمانت کی درخواست کی تھی۔
بعد ازاں دو بینچ کے ٹریبونل نے۱۵فروری کو اپنے حکم میں کہا’’معاملے کو مکمل طور پر دیکھتے ہوئے اور اس حقیقت کو دیکھتے ہوئے کہ خاندان کے دو افراد کی طبی حالت کی بنیاد پر ضمانت کی درخواست کی گئی ہے ، لہذا ہم ہدایت دیتے ہیں کہ اپیل کنندہ کو اس کی رہائی کی تاریخ سے ۶ماہ تک ضمانت پر رہا کیا جائے ‘‘۔
بیچ نے یہ بھی کہا کہ ان کے نوٹس میں یہ بات بھی آئی ہے کہ ان کو۲۱؍اکتوبر۲۰۲۲کو’کورٹ مارشل کی کارروائی کے التوا کے دوران‘بھی دس دنوں کی مدت کیلئے عبوری ضمانت دی گئی تھی۔
اپیل کنندہ کے وکیل کی جانب سے مزید کہا گیا کہ اپیل کنندہ نے ضمانت کی مدت ختم ہونے کے فوراً بعد مجاز اتھارٹی کے سامنے سرنڈر کیا تھا اور اس نے دئے گئے استحقاق کا غلط استعمال نہیں کیا تھا۔
قابل ذکر ہے کہ ٹریبونل نے۹نومبر۲۰۲۳کو معطل شدہ کپٹن کی سزا ئے عمر قید معطل کی اور اس کی مشروط ضمانت کی درخواست کو منظوری دی۔
جموںکشمیر کے سابق وزرائے اعلیٰ عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی نے مذکورہ کپٹن کی عبوری ضمانت کی منظوری پر سوال اٹھایا تھا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بھدرواہ میں آتشزدگی گیسٹ ہاؤس سمیت ۸رہائشی مکان خاکستر

Next Post

پلوامہ میں جیش محمد کے بالائیزمین ورکر کی جائیداد ضبط

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’بھارت دہشت گردی کیخلاف موقف پر ثابت قدم‘
اہم ترین

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

2026-10-16
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
اہم ترین

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

2026-10-16
سانبہ میں گھر گھر تلاشی لوگوں سے پوچھ گچھ
اہم ترین

جموں و کشمیر کے کئی علاقوں میں بارش، بالائی علاقوں میں تازہ برف باری سے پہاڑ سفید

2026-10-16
’سرینگر میں بائر سیلر ملاقات سے برآمدات کو نئی رفتار ملے گی‘
اہم ترین

سونمرگ کو سال بھر ایڈونچر کھیلوں کا مرکز بنانے کا منصوبہ:عمر

2026-10-16
جموں و کشمیر کی ترقی کیلئےاسٹارٹ اپ کلچر پر توجہ ضروری:ایل جی سنہا
اہم ترین

سنہا کی ’جشنِ ڈل‘ کی کامیاب تکمیل پر پولیس کو مبارک باد

2026-10-16
امریکہ ہندوستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار اور دفاع کے حق کی حمایت کرتا ہے :راج ناتھ
اہم ترین

پاکستان سے کسی بھی دہشت گردانہ کارروائی کا پہلے سے زیادہ  سخت جواب دیا جائے گا: راجناتھ

2026-10-16
اہم ترین

بی جے پی نے جموں  کشمیر حکومت کے ’دوہرے اقتدار‘ کے مؤقف کو مسترد کردیا

2026-10-16
پولیس نے سرینگر میں ۵ رہائشی مکان مقفل کئے
اہم ترین

سرینگر میں منشیات کے خلاف  کارروائی، ۱۳ء۴۳ کروڑ روپے سے زائد کے اثاثے منسلک

2026-10-16
Next Post
پلوامہ میں جیش محمد کے بالائیزمین ورکر کی جائیداد ضبط

پلوامہ میں جیش محمد کے بالائیزمین ورکر کی جائیداد ضبط

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.