سرینگر//
جموں وکشمیر پولیس کی سٹیٹ انوسٹی گیشن ایجنسی (ایس آئی اے ) نے جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں جیش محمد نامی جنگجو تنظیم سے وابستہ ایک بالائی زمین ورکر کی جائیداد کو منسلک کیا۔
ایس آئی اے نے بتایا کہ ایس آئی اے نے پلوامہ کے آری گام چیراتھ گائوں میں۷کنال۷مرلے اراضی کے سیب باغ کو جو ملزم اشفاق احمد وانی کے والد غلام نبی وانی کا ہے ، کو منسلک کر دیا۔
ایس آئی یونے کہا کہ اس جائیداد کو یو اے پی اے ایکٹ کے سیکشن۲۵کے تحت منلسک کر دیا گیا۔
پولیس نے جنگجوؤں اور ان کے حامیوں کی جائیداد کو قرق کرنے کا عمل تیز کیا ہے اور اب تک وادی میں متعدد ایسی املاک کو اٹیچ کیا گیا ہے کہ جنہیں دہشت گردی کی کارروائیوں کیلئے استعمال میں لیا گیا ۔
قابل ذکر ہے کہ ڈی جی پی آر آر سوین نے گزشتہ دن کہا کہ آنے والے دنوں میں عسکریت پسندوں کی صفوں میں شمولیت کو روکنے کے لئے پاکستانی ہینڈلرز کے ساتھ کسی بھی طرح کے روابط یا سعی کو جرم تصور کیا جائے گا۔
سوائن کاکہنا تھاکہ اس کے متعلق جانکاری حاصل کرنے کے لئے ایک میکانزم تشکیل دیا جائے گا اور ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ عسکریت پسندوں اور ان کے سہولیت کاروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جارہی ہیں۔