ڈوڈہ//
جموں و کشمیر کے ڈوڈہ میں ایک اور المناک واقعہ میں جمعرات کو ایک ۱۰سالہ لڑکا ایک منی ٹرک سے ٹکرا گیا اور بعد ازاں ہسپتال میں دم توڑ بیٹھا۔
سی سی ٹی وی فوٹیج سے پتہ چلتا ہے کہ بچہ سڑک عبور کر رہا تھا جب گاڑی نے اسے ٹکر ماری اور اسے کئی میٹر تک گھسیٹ کر لے گئی جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔
لڑکے کو ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
جاں بحق ہونے والے نابالغ لڑکے کی شناخت نثار احمد ولد محمد اقبال لون کے طور پر ہوئی ہے اور گاؤں بیہیوٹا، مرمت، ضلع ڈوڈہ کا رہنے والا ہے۔
واقعے کے بعد حکام نے گاڑی کو قبضے میں لے لیا، ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔