ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

پونچھ میں منشیات فروشوں کی جائیدادیں قرق:پولیس

بارہمولہ میں خاتون سمیت تین منشیات فروش گرفتار

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-11-16
in مقامی خبریں
A A
جموںکشمیر پولیس کی ایمرجنسی خدمات حاصل کرنیکی موبائل ایپ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہائی کورٹ کی ڈل جھیل میں موٹر بوٹس چلانے پر پابندی

گیانیش کمار کو استعفیٰ دینا ہوگا: نائب وزیر اعلیٰ چودھری

سرینگر//
منشیات کے خلاف جنگ کو جاری رکھتے ہوئے جموں و کشمیر پولیس نے بدھ کے روز پونچھ میں منشیات فروشوں کی جائیدادوں کو منسلک کر دیا۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ پونچھ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے محمود حسین، جاوید اقبال اور ظفر اقبال پسران طالب حسین ساکن دیری دبسی حال کوٹین مینڈھر نامی منشیات فروشوں کے ایک دو منزلہ رہائشی مکان اور گاڑیوں کو ضبط کیا۔انہوں نے کہا کہ پولیس نے یہ کارروائی این ڈی پی ایس ایکٹ کی دفعات کے تحت انجام دیں۔
بیان میں کہا گیا’’پونچھ پولیس کی طرف کی گئی تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ مذکورہ مکان اور گاڑیاں غیر قانونی طور پر حاصل کی گئی ہیں اور مالکان نے یہ جائیداد نشہ آور ادویات اور سائیکو ٹراپک مواد کی غیر قانونی اسمگلنگ کرنے سے حاصل کی ہیں‘‘۔انہوں نے کہا کہ مذکورہ منشیات فروش کئی مقدموں میں ملوث ہیں۔
بیان کے مطابق مقامی لوگوں نے پولیس کی اس کارروائی کی سراہنا کی ہے ۔
اس دوران منشیات کی وبا کے خلاف جنگ کو جاری رکھتے ہوئے پولیس نے ضلع بارہمولہ میں ایک بدنام زمانہ خاتون منشیات فروش سمیت ۳منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے نشہ آور مواد بر آمد کیا ہے ۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اسٹیشن بارہمولہ کی ایک ٹیم نے ایس ایچ او کی سربراہی میں دیوان باغ علاقے میں گرڈ اسٹیشن کے نزدیک ایک ناکے کے دوران ایک خاتون کو روکا۔انہوں نے کہا کہ تلاشی کے دوران اس خاتون کی تحویل سے۶۰گرام برائون شوگر جیسا مواد بر آمد کیا گیا۔
بیان کے مطابق خاتون کی شناخت افروزہ بیگم عرف افری زوجہ مرحوم فیاض احمد ڈار ساکن گنائی حمام بارہمولہ حال ہائیگام سوپور کے بطور ہوئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پولیس نے خاتون کو گرفتار کرکے پولیس اسٹیشن بارہمولہ منتقل کیا جہاں وہ زیر حراست ہے ۔پولیس ترجمان نے کہا کہ اسی طرح پولیس اسٹیشن ٹنگمرگ کی ایک پارٹی نے ایس ایچ او ٹنگمرگ کی قیادت میں شرائی ٹنگمرگ میں ناکے کے دوران دو افراد کو روکا۔انہوں کہا کہ تلاشی کے دوران ان کی تحویل سے۶۵گرام چرس جیسا مواد بر آمد کیا گیا۔
پولیس بیان میں ان منشیات فروشوں کی شناخت بشیر احمد ماگرے ولد ثنا واللہ ماگرے ساکن ڈورو اور جاوید احمد گنائی ولد عبدالاحد گنائی ساکن شرائی کے بطور ہوئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ دونوں کو گرفتار کرکے ٹنگمرگ پولیس اسٹیشن منتقل کیا گیا۔پولیس نے اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن بارہمولہ اور ٹنگمرگ میں مقدمے درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے ۔
قابل ذکر ہے کہ منشیات کی وبا کے خلاف جنگ کو جاری رکھتے ہوئے بارہمولہ پولیس نے سال رواں کے پہلے۱۰مہینوں کے دوران۲۴۲مقدمے درج کرکے۴۲۵منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ہے جبکہ منشیات کے کاروبار سے حاصل کی گئی کروڑوں رویے مالیت کی جائیدادوں کو ضبط بھی کیا ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کپوارہ اور پاک زیر قبضہ کشمیرکے دہشت گر سمیت دو پر فرد جرم عائد

Next Post

وزیر اعظم نریندر مودی نے ’ وِکست بھارت سنکلپ یاترا‘کا آغاز کیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کشمیر میں فروری کی ریکارڈ توڑ گرمی
اہم ترین

ہائی کورٹ کی ڈل جھیل میں موٹر بوٹس چلانے پر پابندی

2026-10-16
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
مقامی خبریں

گیانیش کمار کو استعفیٰ دینا ہوگا: نائب وزیر اعلیٰ چودھری

2026-10-15
ٹی ای ٹی سے متعلق سپریم کورٹ  میں نظرثانی درخواست دائر: ایتو
اہم ترین

’نجی تعلیمی ادارے مخصوص کتاب فروش سے کتابیں خریدنے کی ہدایت نہیں دے سکتا‘

2026-10-15
سوشل میڈیا پر سرکارکی تنقید
اہم ترین

حکومت نے بلدیاتی اداروں کے عارضی ملازمین  کی مستقلی کے لیے قواعد اپنائے

2026-10-15
بالائی علاقوں میں برفباری‘سونمرگ لداخ شاہراہ عارضی طور بن
اہم ترین

وادی کے بالائی علاقوں  میں تازہ برف باری  میدانی علاقوں میں بارش

2026-10-14
جنتر منتر پر احتجاج :’اجازت کے منتظر ہیں‘
اہم ترین

وزیر اعلیٰ کی امتحانات سے آگے بڑھ کر مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیمی نظام کی وکالت

2026-10-11
پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے   قریب پانچ بارودی سرنگیں برآمد
اہم ترین

سوپور کے جنگلات سے اسلحہ گولہ بارود اور دھماکہ  خیز مواد کا بڑا ذخیرہ برآمد

2026-10-11
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
اہم ترین

اعلیٰ قیادت سے مبینہ بد سلوکی کانگریس کا جموںاور سرینگر میں احتجاج

2026-10-09
Next Post
’زیرو ویسٹ یاترا ہمارا عزم ‘:ایل جی کا امر ناتھ یاترا کیلئے دیہی ترقی کے محکمے کے اختراعی اقدامات کا آغاز

وزیر اعظم نریندر مودی نے ’ وِکست بھارت سنکلپ یاترا‘کا آغاز کیا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.