جمعہ, جولائی 4, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

وزیر اعظم نریندر مودی نے ’ وِکست بھارت سنکلپ یاترا‘کا آغاز کیا

یاترا‘ کا مقصد اُن تک پہنچنا ہے جو مختلف سکیموں کے تحت اہل ہیں لیکن فائدہ نہیں اُٹھاتیـ:سنہا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-11-16
in مقامی خبریں
A A
’زیرو ویسٹ یاترا ہمارا عزم ‘:ایل جی کا امر ناتھ یاترا کیلئے دیہی ترقی کے محکمے کے اختراعی اقدامات کا آغاز

Sinha

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

شبانہ گشت کے دوران فوجی اہلکار حادثاتی فائرنگ سے زخمی

جموں میں دو منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

جھارکھنڈ /سرینگر//
لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے راج بھون سری نگر میں بذریعہ ورچیول موڈ وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے ’وکست بھارت سنکلپ یاترا‘کی آغازی تقریب میں شرکت کی۔
جموں کشمیر میں سنکلپ یاترا کو بدھال، راجوری اور گریز، بانڈی پورہ سے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا گیا۔ آغازی  تقریب میں لوگوں، پنچایتی راج اِداروں اور سرکاری افسران نے شرکت کی۔
لیفٹیننٹ گورنر نے عظیم قبائلی مجاہد آزادی بھگوان برسا منڈا کے یوم پیدائش کے موقعہ پر بانڈی پورہ اور راجوری کے قبائلی اضلاع میں فلیگ شپ سکیموں کو مکمل کرنے کے لئے رابطہ سرگرمیاں شروع کرنے کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ اَدا کیا۔
سنہا نے’ وِکست بھارت سنکلپ یاترا ‘پہل کی ستائش کی جس کا مقصد کمزور لوگوں تک پہنچنا ہے جو مختلف سکیموں کے تحت اہل ہیں لیکن فائدہ نہیں اُٹھا رہے ہیں۔
لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے کہاکہ قبائلی ، دیہی اور شہری سکیموں کے بارے میں بیداری پیدا کرنے ، اِستفادہ کنندگان کے ساتھ بات چیت کرنے اور ممکنہ فائدہ اُٹھانے والوں کے اِندراج کے مقصد سے مرکزی حکومت کی یہ کوشش قبائلی کمیونٹی ، غریبوں ،معاشرے کے محروم اور کمزورطبقوں کو سماجی و اِقتصادی طورپر بااِختیار بنانے میں اہم کردار اَدا کرے گی۔
ایل جی نے قبائلی آبادی کی بہبود کیلئے وزیر اعظم کی رہنمائی میں یوٹی اِنتظامیہ کی کوششوں کا اِشتراک کیا۔
سنہانے کہا کہ اگست ۲۰۱۹کے بعد سے اِنتظامیہ کی طرف سے قبائلی بہبود کو اوّلین ترجیح دی گئی اور جموں و کشمیریوٹی کی قبائلی کمیونٹیوں کو بااِختیار بنانے کے لئے مختلف شعبوں میں مختلف اقدامات شروع کئے گئے  ۔اُنہوں نے کہا کہ اِنتظامیہ نے قبائلی کمیونٹیوںکی مجموعی بہبود کے لئے اہم اقدامات کئے ہیں۔
لیفٹیننٹ گورنر نے شہریوں، شراکت داروں، کمیونٹی رہنمائوں، سماجی آرگنائزیشنوں اور اِنتظامیہ سے’ وکست بھارت سنکلپ یاترا ‘کے تحت قبائلی اضلاع کے لئے توجہ مرکوز کرنے کے لئے اجتماعی کوششوں پر زور دیا جس میں سکل سیل انیمیا کا خاتمہ، ایکلاویہ میں اندراج، سکالرشپوں، فارسٹ رائٹس ٹائٹلز، سیلف ہیلپ گروپس اور وَن دھن وِکاس کیندر شامل ہیں۔
ایل جی نے تمام ضلعی کمشنروں اور انتظامیہ اَفسران کو مزید ہدایت دی کہ وہ انفرادی جنگلاتی حقوق کی تکمیل پر توجہ دیں۔
راجوری اور بانڈی پورہ کے اِستفادہ کنندگان نے بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ لیفٹیننٹ گورنر کے ساتھ اَپنے تجربات شیئر کئے اور فلاحی سکیموں کے لئے شکریہ اَدا کیا۔
اِس موقعہ پر ’’ ہمارا سنکلپ وِکست بھارت‘ کا عہد بھی لیا گیا۔
دیگر اضلاع میں یہ سرگرمیاں نومبر کے تیسرے ہفتے سے شروع ہوں گی۔ آئی ای سی وینز کے لئے روٹ پلان تیار کیا گیا ہے اور مجموعی تال میل کے لئے یو ٹی اور ضلعی سطح پر کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے۔
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پونچھ میں منشیات فروشوں کی جائیدادیں قرق:پولیس

Next Post

اوڑی میں دراندازی کی کوشش ناکام، دوملی ٹینٹ ہلاک:پولیس

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

شوپیاں میں بینک گارڈ کی رائفل سے گولی چلی‘ بھگدڑ میں تین افراد زخمی
مقامی خبریں

شبانہ گشت کے دوران فوجی اہلکار حادثاتی فائرنگ سے زخمی

2025-07-04
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
مقامی خبریں

جموں میں دو منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

2025-07-04
ہندواڑہ میں بھیانک آتشزدگی سات دکان اور ایک مکان خاکستر، اہلکار سمیت تین زخمی
مقامی خبریں

کنگن کے مین مارکیٹ میں آتشزدگی‘دکان خاکستر

2025-07-03
logoo76-1
مقامی خبریں

گلمرگ:سیاحتی سیزن کے پیش نظر اعلیٰ سطحی سیکورٹی اجلاس منعقد

2025-07-03
شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس
مقامی خبریں

جموں میں منشیات کے نیٹ ورک کا پردہ فاش‘۷گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد

2025-07-03
شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس
مقامی خبریں

اودھم پور میں شراب فروش گرفتار، غیر قانونی شراب بر آمد

2025-07-02
مقامی خبریں

چنار کور کمانڈر کا شمالی کشمیرمیں آپریشنل تیاریوں اور سیکورٹی صورتحال کا جائزہ

2025-07-02
شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس
مقامی خبریں

بالتل میں جعلی یاترا کارڈ استعمال کرنے والا شخص کوگرفتار

2025-07-02
Next Post
’مزید سرحدی چوکیاں قائم ہوںگی‘

اوڑی میں دراندازی کی کوشش ناکام، دوملی ٹینٹ ہلاک:پولیس

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.