سرینگر/ 15 نومبر
شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے اوڑی سیکٹر میں بدھ کو سیکورٹی فورسز نے لائن آف کنٹرول کے ساتھ دراندازی کی کوشش کو ناکام بنانے کے بعد ایک اور جنگجو کو مار گرایا۔
ایک اہلکار نے ایک مقامی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ عسکریت پسندوں کا ایک گروپ کم روشنی اور خراب موسم کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ایل او سی کے اس طرف گھسنے کی کوشش کر رہا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ایل او سی پر تعینات چوکس دستوں نے انہیں چیلنج کیا اور فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک جنگجو مارا گیا۔
اہلکار نے مزید کہا کہ بعد میں ایک اور عسکریت پسند مارا گیا، پوری کارروائی ابھی جاری ہے۔