جموں//
جموں میں کمسن بھائی بہن پیر پھسل جانے کے نتیجے میں توی دریا میں غرقاب ہوئے جن کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کی گئی ہے ۔
اطلاعات کے مطابق پیر شام دیر گئے چھ سالہ اسماعیل اور اس کی بہن نادیہ توی دریا کے کنارے ہارکھی پوڈی کے نزدیک بھیڑ بکریوں کو چرا رہے تھے کہ اسی اثنا میں پیر پھسل جانے کی وجہ سے دونوں پانی میں ڈوب گئے ۔
معلوم ہوا ہے کہ اطلاع ملتے ہی ایس ڈی آر ایف اور پولیس کی ٹیم جائے موقع پر پہنچے اور ریسکیو آپریشن شروع کیا۔
یہ رپورٹ فائل کرنے تک دونوں کی تلاش کا کام شدو مدسے جاری ہے ۔