نئی دہلی//
امشی پورہ انکاؤنٹر‘جو مبینہ طور پر فرضی تھا، آرمڈ فورسز ٹریبونل نے مجرم افسر کیپٹن بھوپیندر سنگھ کو سنائی گئی سزا کو معطل کرتے ہوئے انہیں ضمانت دے دی ہے۔
امشی پورہ انکاؤنٹر ۱۸ جولائی۲۰۲۰کو جموں و کشمیر کے شوپیاں علاقے میں ہوا تھا جس میں راشٹریہ رائفلز کی ایک یونٹ نے تین’دہشت گرد‘ مارنے کا دعویٰ کیا تھا لیکن بعد میں ان کے بارے میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ وہ راجوری کے مزدور تھے۔ فوج کی تادیبی کارروائی نے افسر کیپٹن بھوپیندر سنگھ کو قصوروار پایا اور اسے عمر قید کی سزا سنائی گئی۔
افسر نے اپنے وکیل ایس ایس پانڈے کے ذریعے نئی دہلی میں مسلح افواج کے ٹریبونل کے پرنسپل بنچ سے رجوع کیا تھا جس میں اس کے خلاف’کارروائی میں غیر قانونی‘ اور ان کے خلاف تادیبی کارروائی میں دیگر تضادات کا دعویٰ کیا گیا تھا۔
’’ہم عمر قید کی سزا کی معطلی کی درخواست کی اجازت دیتے ہیں اور ہدایت دیتے ہیں کہ درخواست گزار کو ضمانت پر رہا کیا جائے‘‘۔