ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

بے ہنگم کٹوتی:وادی میں بجلی پر چلنے والے کارخانوں کو مشکلات کا سامنا

پیداوار کم ہو ئی ہے‘کارخانوں میں مزدوروں کا روز گار بھی بری طرح سے متاثر ہوا ہے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-11-12
in مقامی خبریں
A A
پہنچی وہیں پہ خاک جہاں کا خمیر تھا:کشمیر کیلئے بجلی کٹوتی کا شیڈول جاری
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہائی کورٹ کی ڈل جھیل میں موٹر بوٹس چلانے پر پابندی

گیانیش کمار کو استعفیٰ دینا ہوگا: نائب وزیر اعلیٰ چودھری

سرینگر//
وادی کشمیر میں سرما کے آغاز کے ساتھ ہی جموں کشمیر انتظامیہ نے بجلی کی کٹوتی کا سلسلہ شروع کیا ہے جس سے عام لوگوں کے علاوہ تاجر بھی منفی طور متاثر ہو رہے ہیں۔
جہاں عام لوگوں کو بجلی کی عدم دستیابی سے اندھیرے میں وقت گزارنا پڑ رہا ہے وہیں تجارت سے وابستہ افراد خسارے کا سامنا کر رہے ہیں۔
بڑے صنعتی کارخانوں کے علاوہ وادی کے چھوٹے تجارت پیشہ افراد، جن کا روزگار بجلی پر ہی منحصر ہے، خسارے میں ڈوبتے جا رہے ہیں۔
دارالحکومت سرینگر میں جن تجار کا کاروبار اور روزگار بجلی پر ہی منحصر ہے ان کا کام کاج شدید طور متاثر ہوا ہے۔
سرینگر میں بجلی پر چلنے والے سامان کی مرمت کرنے والے یا بجلی پر چلنے والے آلات تیار والے تاجرین اور مکینک بجلی کی کٹوتی سے دن بھر ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے رہتے ہیں۔ ان دکانوں، چھوٹے کارخانوں میں بجلی پر چلنے والے چھوٹی مشینیں برقی رو کی عدم دستیابی سے ٹھپ پڑی ہوئی ہیں۔ وہیں ان چھوٹے کارخانوں میں کام کرنے والے مزدور بھی کمائی سے محروم ہو رہے ہیں۔
یاد رہے کہ وادی میں سرما کی شروعات ہوتے ہی انتظامیہ بجلی کے شیڈول میں کٹوتی کرتی ہے، جس سے بجلی کی شدید قلت پیدا ہوتی ہے۔
محکمہ بجلی، میٹر اور غیر میٹرڈ علاقوں میں بجلی شیڈول میں کٹوتی کر رہا ہے، اگرچہ حکام نے دعویٰ کیا تھا کہ جن علاقوں میں میٹر کی تنصیب ہوگی وہاں چوبیس گھنٹے بجلی فراہم کی جائے گی، تاہم زمینی صورتحال اس کے برعکس ہے۔
سرینگرمیں بیشتر علاقوں میں بجلی محکمہ نے اسمارٹ میٹر نصب کر کے یہ دعوی کیا تھا کہ ان علاقوں میں چوبیس گھنٹے بجلی فراہم کی جائے گی، لیکن ان علاقوں میں بھی بجلی کٹوتی کی جا رہی ہے۔
اگرچہ ابھی وادی میں موسم خشک ہی ہے تاہم برفباری سے بجلی کا نظام مزید درہم برہم ہوگا جس سے بجلی غائب رہنے کا شدید اور مزید اندیشہ ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پروجیکٹوں کی تکمیل کے بعد ضلع کشتواڑ پن بجلی کا گڑھ بن جائے گا :جتندر

Next Post

برف و باراں کے بعد موسم میں بتدریج بہتری درج

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کشمیر میں فروری کی ریکارڈ توڑ گرمی
اہم ترین

ہائی کورٹ کی ڈل جھیل میں موٹر بوٹس چلانے پر پابندی

2026-10-16
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
مقامی خبریں

گیانیش کمار کو استعفیٰ دینا ہوگا: نائب وزیر اعلیٰ چودھری

2026-10-15
ٹی ای ٹی سے متعلق سپریم کورٹ  میں نظرثانی درخواست دائر: ایتو
اہم ترین

’نجی تعلیمی ادارے مخصوص کتاب فروش سے کتابیں خریدنے کی ہدایت نہیں دے سکتا‘

2026-10-15
سوشل میڈیا پر سرکارکی تنقید
اہم ترین

حکومت نے بلدیاتی اداروں کے عارضی ملازمین  کی مستقلی کے لیے قواعد اپنائے

2026-10-15
بالائی علاقوں میں برفباری‘سونمرگ لداخ شاہراہ عارضی طور بن
اہم ترین

وادی کے بالائی علاقوں  میں تازہ برف باری  میدانی علاقوں میں بارش

2026-10-14
جنتر منتر پر احتجاج :’اجازت کے منتظر ہیں‘
اہم ترین

وزیر اعلیٰ کی امتحانات سے آگے بڑھ کر مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیمی نظام کی وکالت

2026-10-11
پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے   قریب پانچ بارودی سرنگیں برآمد
اہم ترین

سوپور کے جنگلات سے اسلحہ گولہ بارود اور دھماکہ  خیز مواد کا بڑا ذخیرہ برآمد

2026-10-11
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
اہم ترین

اعلیٰ قیادت سے مبینہ بد سلوکی کانگریس کا جموںاور سرینگر میں احتجاج

2026-10-09
Next Post
مسلسل پانچویں بار چلہ کلان کی خشک موسم کے بیچ آمد ہوگی:محکمہ موسمیات

برف و باراں کے بعد موسم میں بتدریج بہتری درج

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.