گورکھپور:// اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آڈتیہ ناتھ ہر سال کی طرح اس بار بھی دیوالی کا تیوہار ونٹنگیا سماج کے ساتھ منائیں گے ۔
سال 2009 سے اسی سماج کے ساتھ دیوالی کی خوشیاں منا رہے یوگی کے استقبال کے لئے کسمہی جنگل کے درمیان آباد جنگل تکونیا نمبر تین گاؤں میں چاروں طرف جشن کا ماحول ہے ۔ یوگی اتوار کو یہاں کے مکینوں کے ساتھ دیوالی کی خوشیاں منائیں گے ۔ ساتھ ہی ضلع کے مختلف گرام پنچایتوں کو 153 کروڑ روپئے کے ترقیاتی پروجکٹوں کا دیوالی تحفہ دیں گے ۔
ونٹگنیا گاؤں جنگل تکونیا نمبر تین کو اب ضلع کے کافی خاص گاؤں کے طور پر جانا جاتا ہے ۔اور اس کی وجہ سال 2017 سے ہی وزیر اعلی یوگی آڈتیہ ناتھ کے ذریعہ اس گاؤں میں دیپ اتسو منانا ہے ۔ یوگی یہاں سال 2009 سے بطور ایم پی دیوالی مناتے رہے اور چھ سال پہلے وزیر اعلی بننے کے بعد بھی انہوں نے خود کے ذریعہ شروع کی گئی روایت کو ختم نہیں کیا۔