سرینگر//
جموںکشمیر کے بالائی علاقوں میں جمعہ کو تازہ برفباری جبکہ میدانی علاقوں میں وسیع بارش ہوئی جس کے نتیجے میں کئی سڑکیں بند ہوگئیں۔
حکام نے بتایا کہ وادی کشمیر کے بالائی علاقوں بشمول رازدان پاس، پیر کی گلی، زوجیلا پاس، سنتھن ٹاپ، سونمرگ، گلمرگ، دودھ پتھری، کولگام اور مژھل میں برف باری ہوئی، جبکہ میدانی علاقوں میں جمعہ کو بڑے پیمانے پر بارش ہوئی۔
برفباری کی وجہ سے رازدان پاس، زوجیلا پاس، کشتواڑ،اننت ناگ روڈ، جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع کو جڑواں اضلاع راجوری اور جموں کے پونچھ سے ملانے والی مغل روڈ، کپواڑہ میں پھرکیان گلی، مژھل اور سرینگر،سونمرگ سڑک سمیت کئی سڑکیں ٹریفک کی نقل و حرکت کیلئے بند ہیں۔
تاہم بارش کے درمیان سرینگر،جموں قومی شاہراہ ٹریفک کیلئے کچھ دیر کیلئے رک گیا لیکن بعد میں شاہراہ کو بحال کردیا گیا۔
ٹریفک پولیس نے ’ایکس‘ پر بتایاشاہراہ کو جزوی طور پر بحال کردیا گیا ہے ‘لیکن دلواس اور مہد پر ٹریفک آہستہ چل رہا ہے ۔