سرینگر/۱۱نومبر
سرینگر کے شہرہ آفاق جھیل ڈل میں ہفتے کی علی الصبح آگ کی ایک واردات میں قریب نصف درجن ہاوس بوٹ خاکستر ہوگئے ۔
ذرائع نے بتایا کہ جھیل ڈل میں گھاٹ نمبر۹کے نزدیک ہفتے کی علی الصبح ایک ہاوس بوٹ میں آگ نمودار ہوئی جس کے شعلوں نے متصل واقع مزید ہاوس بوٹوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
انہوں نے کہا کہ آگ کی اس واردات میں قریب نصف درجن ہاوس بوٹ خاکستر ہوئیں۔ان کا کہنا تھا کہ ان ہاوس بوٹ مالکان کو کروڑوں روپیوں کا نقصان ہوا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ آگ لگنے کی وجوہات معلوم کی جا رہی ہیں۔
محکمہ فائر اینڈ ایمر جنسی کے ایک عہدیدار نے یو این آئی کو بتایا کہ ہاوس بوٹوں میں یہ آگ ہفتے کی صبح کے قریب پانچ بجے لگ گئی۔
انہوں نے کہا کہ آگ کی اس واردات میں 5 ہا¶س بوٹ اور 10 سے 15 رہائشی ڈھانچے خاکستر ہوگئے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ آگ کو بجھانے کے لئے 8 گاڑیوں کو استعمال میں لایا گیا۔