سرینگر//
جموں کشمیر میں موسم گرم اور خشک رہا کیونکہ محکمہ موسمیات نے ہفتہ کو پیش گوئی کی ہے کہ اگلے ۲۴گھنٹوں کے دوران الگ تھلگ مقامات پر ہلکی بارش کے ساتھ بنیادی طور پر خشک موسم ہوگا۔
سرینگر میں ہفتہ کو کم سے کم درجہ حرارت۸ء۹‘ پہلگام میں۲ء۴؍ اور گلمرگ میں ۳ ڈگری سیلسیس تھا۔
لداخ میں دراس میں رات کا سب سے کم درجہ حرارت۴ء۱‘ لیہہ۶؍ اور کرگل میں۷ء۷ تھا۔
جموں میں۱ء۲۱‘ کٹرہ میں۴ء۱۹‘ بٹوٹ میں۱ء۱۱‘بانہال میں۴ء۱۰؍ اور بھدرواہ میں۴ء۸ درجہ حرارت کم سے کم رہا۔
وادی میں امسال سرما کے دوران کم برف باری ہونے اور بعد ازاں بارشیں نہ ہونے اور درجہ حرارت معمول سے زیادہ درج ہونے سے خشک سالی کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے ۔
متعلقہ حکام نے شمالی کشمیر کے درجنوں دیہات کو امسال دھان کی فصل کاشت کرنے سے اجتناب کرنے کی صلاح دی ہے ۔
ماہرین موسمیات کے مطابق جموں وکشمیر میں امسال ماہ مارچ میں بارش کی ۸۰فیصد کمی درج ہوئی ہے ۔