سرینگر//
جنوبی کشمیر کے ضلع اسلام آبادکے عشمقام علاقے میں ہفتے کو ایک ۴۵سالہ موٹر سائیکل سوار مبینہ طور فوجی گاڑی کی زد میں آکر لقمہ اجل بن گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ عشمقام کے کے پی روڈ پر ہفتے کے روز ایک پیرا ملٹری گاڑی اور ایک موٹر سائیکل کے درمیان ٹکر ہوگئی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوارشدید زخمی ہوگیا۔
ذرائع نے کہا کہ زخمی کو علاج و معالجے کے لئے فوری طور پر گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ گیا۔
متوفی کی شناخت بلال احمد پیر ولد غلام نبی پیر ساکن لترو کے بطور ہوئی ہے ۔
پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے کارروائی شروع کی ہے ۔
دریں اثنا واقعہ پیش آتے ہی مقامی لوگ جمع ہوئے اور انہوں نے قصور وار کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔