جمعہ, مئی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

ساز گار موسمی حالات :امسال وادی میں زعفران کی پیداوار میں اضافے کا امکان

کسان زعفران چننے میں مصروف /آبپاشی کی بہتر سہولت کی دستیابی سے پیداوار مزید بڑھ سکتی ہے :کسان

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-11-07
in مقامی خبریں
A A
بروقت بارشوں سے امسال وادی میں زعفران کی پیداوار میں ۳۰ فیصد اضافہ

SRINAGAR, OCT 31 (UNI):- A woman collected Crocus flowers which yield red saffron stigmas at a village in Pampore area of South Kashmir’s Pulwama district on Monday. UNI PHOTO-154U

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ناری شکتی نے فوجی کارروائی میں بھی بہادری کی مثال قائم کی

کشمیر یونیورسٹی نے۱۰مئی تک کے تمام امتحانات کو موخر کر دیا

سرینگر//
وادی کشمیر میں زعفران کی کاشتکاری کیلئے مشہور قصبہ پانپور میں کاشتکار زعفران کے پھول اٹھانے کے کام میں انتہائی مصروف ہیں اور امسال بھی بھر پور پیدوار کی توقع رکھتے ہیں۔
ان کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ بروقت بارشوں سے امسال کھیتوں میں ہر سو پھولوں کے بڑے گچھے نظر آ رہے ہیں جو بھر پور پیداوارکی علامت ہے ۔
گوہر جہانگیر نامی ایک کاشتکار نے یو این آئی کے ساتھ اپنی گفتگو کے دوران کہا’’گرچہ موسم میں قدرتی طور ہوئی تبدیلی کے باعث امسال قریب ایک دہائی کے بعد فصل تیار ہونے میں ایک ہفتے کی تاخیر ہوئی تاہم بر وقت بارشوں اور مناسب درجہ حرارت کی وجہ سے امسال بھی پیداوار کافی اچھی ہے جس پر کاشتکار خوش ہیں‘‘۔
جہانگیر ان دنوں پانپور میں اپنے زعفران کھیت میں پھول اٹھانے کے کام میں انتہائی مصروف ہے اور بچے بھی اس کام میں اپنے والد کا ہاتھ بٹا رہے ہیں۔
پانپور میں خوبصورت زعفران کے کھیتوں سے غیر مقامی سیاح بھی لطف اندوز ہو رہے ہیں اور ایک دوسرے کی تصویریں کھینچ کر ان کو سوشل میڈیا اکائونٹس ہر اپ لوڈ کر رہے تھے ۔
جہانگیر نے کہا’’امسال پیدا وار بے شک بھر پور اور کافی ہے اور اس سال پرانے وقت کی طرح فصل میں خاطر خواہ اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے ‘‘۔انہوں نے کہا’’گذشتہ۸برسوں سے زعفران پھولوں کے بڑے گچھے غائب تھے جو امسال کھیت میں ہر سو نظر آ رہے ہیں اور اس سال بیس برسوں کے بعد کاشتکار پھولوں کو ٹوکریوں میں جمع کرنے کے بجائے ایک خاص قسم کے کپڑے میں جمع کر رہے ہیں‘‘۔
کاشتکارنے متعلقہ حکام پر آبپاشی کیلئے سہولت کی دستیابی کو ممکن بنانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایسا کیا گیا تو پیدا وار میں مزید اضافہ درج ہونا یقینی ہے ۔
سید فاروق احمد نامی ایک کاشتکار کی شکایت ہے کہ حکام نے زعفران کھیتوں کی آبپاشی کیلئے بھر پور بندو بست نہیں کیا ہے ۔
فاروق نے کہا’’حکام کا دعویٰ ہے کہ۱۲۸کنوئوں کو بنایا گیا لیکن ان میں سے ایک بھی نہیں چل رہا ہے ‘‘۔
ان کا کہنا تھا’’ہم قدرتی آبپاشی جیسے بارش وغیرہ پر منحصر ہیں اگر آبپاشی کا خاطر خواہ بندو بست کیا جائے گا تو پیدا وار میں کافی اضافہ درج ہوگا‘‘۔
فاروق کا یہ بھی الزام ہے کہ انہیں زعفران فی گرام۱۷۵رویے کے حساب سے بیچنے کو کہا جاتا ہے جبکہ حکام نے اس کی قیمت۲۲۵روپے فی گرام مقرر کی ہے ۔
بتادیں کہ سال۲۰۲۲میں زعفران کی پیداوار۱۹ٹن تک پہنچ گئی تھی جبکہ سال۲۰۲۱میں یہ پیدا وار۱۶ٹن تھی۔زعفران ایسو سی ایشن کشمیر کے چیئر مین عبدالمجید وانی کا کہنا ہے کہ زعفران کی سب سے زیادہ پیدا وار ایران میں تیار ہوتی ہے وہی زعفران کی ریٹ بھی مقرر کرتے ہیں۔
حکام نے جو زعفران کو جی آئی ٹیگ دی ہے اس سے کشمیری زعفران کی ریٹ بڑھ گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ زعفران فی گرام۲۵۰روپے میں فروخت کیا جاتا ہے ۔موصوف نے کہا کہ کشمیری زعفران کی ملک و بیرون ملک کافی مانگ ہے ۔انہوں نے کہا کہ زعفران کی فصل اٹھانے میں کاشتکاروں کو ابھی بھی ایک ہفتہ لگ جائے گا۔
ڈائریکٹر ایگری کلچر کشمیر‘ اقبال چودھری نے یو این آئی کو بتایا کہ پہلے خراب موسمی حالات کی وجہ سے زعفران کی فصل متاثر ہوتی تھی۔ لیکن موسم میں بہتری کے ساتھ ہی اس فصل کی پیدا وار میں بھی اضافہ درج ہونے لگا ہے
چودھری نے کہا کہ پانپور میں زعفران کے کھیتوں میں ہر طرف بھر پور فصل نظر آ رہی ہے ۔ریٹ مقرر کرنے اور ایران کے زعفران کے بارے میں پوچھے جانے پر ان کا کہنا تھا’’کچھ لوگ ملاوٹ کرتے ہیں کشمیر زعفران کے ساتھ ایرانی زعفران ملاتے ہیں پھر اس کو سستے داموں بیچتے ہیں‘‘۔
ڈائریکٹر نے کہا کہ متعلقین کی میٹنگ میں زعفران کی ریٹ مقرر کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ حکومت زعفران کی کاشتکاری کے فروغ کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ کاشتکاروں کیلئے آبپاشی کا بھی بھر پور بند وبست کیا جا رہا ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ڈی جی پی سوائن کا جموں پولیس ہییڈکواٹر میں افسران سے تبادلہ خیال 

Next Post

وزیر اعظم کی ایرانی صدر سے اسرائیل،حماس تنازع پر تبادلہ خیال

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

مقامی خبریں

ناری شکتی نے فوجی کارروائی میں بھی بہادری کی مثال قائم کی

2025-05-08
مقامی خبریں

کشمیر یونیورسٹی نے۱۰مئی تک کے تمام امتحانات کو موخر کر دیا

2025-05-08
مقامی خبریں

‘سوشل میڈیا پر ہندوستانی لڑاکا طیارے کے حادثے کی تصاویر پرانی ’

2025-05-08
’سرینگر ہوائی اڈے پر معمول کا رش پنڈتوں کا اخراج کا دعویٰ صحیح نہیں ‘
مقامی خبریں

سری نگر ہوائی اڈے پر سول پروازیں بند

2025-05-08
630 عازمین حج کا پہلاقافلہ آج 2 پروازوں میں سرینگر پہنچ رہا ہے
مقامی خبریں

جموں وکشمیرحج کمیٹی نے 2 حج پروازوں کو ملتوی کر دیا

2025-05-08
حج کے خواہشمندوں کے ساتھ دھوکہ دہی‘ دو افراد کے خلاف چارج شیٹ دائر
مقامی خبریں

سوشل میڈیا پر سیکورٹی تعیناتی کی ویڈیوز شیئر کرنے سے گریز کریں: سائبر پولیس کشمیر

2025-05-08
ہندوارہ:ریت کے ٹیلے میں دھنس جانے سے شہری کی موت‘ دوسرا زخمی
مقامی خبریں

گلمرگ میں کیرالا کا سیاح مردہ پایا گیا، جنگلی جانور کے حملے کا شبہ

2025-05-07
جموںکشمیر:مختلف علاقوں میں ندی نالے خشک ہونے سے زرعی اور باغبانی شعبہ متاثر
مقامی خبریں

رام بن میں بگلیہار ڈیم کے گیٹ بند۔ چناب میں پانی کی سطح میں نمایاں کمی

2025-05-07
Next Post
مودی کا دورہ:نچلی سطح کی جمہوریت کی نمائش

وزیر اعظم کی ایرانی صدر سے اسرائیل،حماس تنازع پر تبادلہ خیال

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.