جموں/۶نومبر
سابق وزیر ‘چودھری لال سنگھ کی ای ڈی آفس جموں پر طلبی کے دوران کارکنان کی ایک بڑی تعداد نے دفتر کے باہر احتجاجی دھرنا دیا۔
بتادیں کہ سنیچر کے روز بھی چودھری لال سنگھ کے ساتھ ای ڈی نے بارہ گھنٹے تک پوچھ تاچھ کی تھی۔
اطلاعات کے مطابق پیر کے روز سابق وزیر چودھری لال سنگھ جوں ہی ای ڈی آفس جموں پہنچے تو کارکنوں کی ایک بڑی تعداد نے ای ڈی آفس کے باہر دھرنا دیا اور نعرے بازی کی۔
چودھری لال سنگھ جموں میں ایک قدر آور سیاستدان ہے جس وجہ سے اس سے تنگ طلب کیا جارہا ہے ۔
ان کے مطابق ای ڈی کی جانب سے بار بار طلبی سے یہ صاف ظاہر ہوتا ہے کہ چودھری لال سنگھ پر دباو ڈالا جارہا ہے
ذرائع کے مطابق ایجوکیشنل ٹرسٹ کیس کے سلسلے میں ای ڈی نے چودھری لال سنگھ کو دفتر طلب کیا ہے ۔
مذکورہ ایجوکیشنل ٹرسٹ چودھری لال سنگھ کی اہلیہ چلا رہی ہے اور غیر قانونی طورپر ٹرسٹ کو ایک سو کنال اراضی فراہم کی گئی ہے ۔
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے ٹرسٹ کے قیام کے لیے زمین کی خریداری میں مبینہ بے ضابطگیوں کے سلسلے میں ایجوکیشنل ٹرسٹ اور ایک سابق سرکاری اہلکار کے گھر پر چھاپے بھی مارے تھے ۔
سی بی آئی نے اس سلسلے میں عدالت مجاز میں شارج شیٹ بھی دائر کیا ہے ۔